بورس جانسن کے ستارے گردش میں ٗ بھارتی نژادبرطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل

12  دسمبر‬‮  2021

لندن (این این آئی )برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئیں، برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو ممکنہ عدم اعتماد کا سامنا کرنے کی صورت میں بھارتی نژاد کنزرویٹو رہنما پریتی پٹیل وزیراعظم کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہونگی۔میڈیارپورٹس کے

مطابق بورس جانسن ان دنوں 2020 میں لاک ڈاون کے باوجود حکومتی سطح پر پارٹیاں منعقد کرنے کے الزامات کی زد میں ہیں اور اپوزیشن جماعتیں ان سے استعفے کا مطالبہ کررہی ہیں۔برطانیہ کے اپوزیشن لیڈر کیئراسٹارمر نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے تک تردید کے بعد وزیراعظم کی معافی کئی سوالات اٹھاتی ہے۔اپوزیشن لیڈر کیئر اسٹارمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ سوچتے ہیں کہ وزیر اعظم نے انہیں بیوقوف بنایا اور جھوٹ بولا۔خیال رہے کہ 10 ڈاوننگ اسٹریٹ میں کرسمس پارٹی سے متعلق پریس سیکریٹری الیگرا اسٹریٹن کی ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں بورس جانسن کی ترجمان کرسمس پارٹی سے متعلق مذاق کرتی نظر آرہی تھیں۔بورس جانسن نے اپنی پریس سیکریٹری الیگرا اسٹریٹن کی لیک ویڈیو پر معذرت کرتے ہوئے پارٹی کرانے کی تردید کی تھی۔بورس جانسن نے کہا تھا کہ کیبنٹ سیکریٹری جائزہ لیں گے کہ آیا قواعد کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں، اگر ہوئی تو ملوث افراد کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…