پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم جھوٹوں کے سردار ہی نہیں، پگ دار بھی ہیں، شازیہ مری

datetime 10  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے وزیراعظم کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے مل کر کراچی کو ماموں بنانے کی کوشش کی اور وزیر اعظم جھوٹوں کے

سردار ہی نہیں، پگ دار بھی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان حکومت نے کل کراچی کی بجلی 4 روپے فی یونٹ مہنگی نہیں کی؟ اور وفاق اربوں روپے کراچی سے جمع کرتا ہے مگر کراچی کو کتنے میگا پروجیکٹ دیے گئے ہیں ۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اور مودی کا کراچی کے لیے پلان یکساں ہے جبکہ ماس ٹرانزٹ کو جنگلا بس کہنے والے کو فیتا کاٹتے ہوئے شرم سے مر جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم کے حلقے کے لوگ کراچی علاج کروانے آتے ہیں اور وہ ہیلتھ کارڈ کے بھاشن دے رہے ہیں، عمران خان خیبرپختونخواہ میں کوئی ایک ہسپتال بتا دیں جہاں دل کے مریض مفت علاج کروا سکتے ہوں جبکہ تین سال سے میانوالی تلہ گنگ روڈ نہ بنا پایا مگر دعوہ ہے پاکستان کو لندن بنانے کا۔ شازیہ مری نے کہا کہ وزیر اعظم کرونا فنڈ کے 40 ارب کا حساب دیں،دیکھنا یہ ہوگا کہ کرونا فنڈ میں کئی حلیمہ خان کا کوئی لینا دینا تو نہیں ۔مرکزی اطلاعات پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیر اعظم نے کراچی آنے سے پہلے ہمیں بجلی قیمت میں 4 روہے اضافے کا ایک بار پھر تحفہ دیا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…