منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

39 ماہ میں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 20 ہزار ارب قرضے لیے گئے، شہباز شریف کا دعویٰ

datetime 5  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 6 دسمبر کو حکومت مخالف لانگ مارچ کیلئے ٹھوس فیصلہ کرے گی، پاکستان اور تحریک انصاف اکٹھے نہیں چل سکتے، حکومت ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے جا رہی ہے،39 ماہ میں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 20 ہزار ارب قرضے لیے گئے،

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے معیشت کے حوالے سے غلط فیصلے کیے جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور قرضوں کی ادائیگی سے متعلق بیانات بھی اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار سے متضاد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جو قومیں غلطیاں کرتی ہیں، ان کی آزادی باقی نہیں رہتی، معاشی تباہی کی سب سے بڑی مثال سلطنت عثمانیہ اور سوویت یونین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی حالات انتہائی خراب ہیں اور یہاں ایک عام شہری کیلیے زندگی گزارنا مشکل ہوچکا ہے، اور اگر ہم نے اس کو ختم نہ کیا تو پاکستان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے معاشی کے فیصلوں کے حوالے سے جو غلطیاں کی ہیں وہ پاکستان کے سامنے ہیں، افراط زر، مہنگائی اور بے روزگاری پاکستان کی معیشت کو کھوکھلا کر رہی ہیں، کورونا وائرس سے پہلے بھی ان کی کارکردگی کچھ نہیں تھی۔ کورونا وائرس کے بعد دنیا کے تمام ممالک میں مہنگائی ہوئی ہے لیکن پاکستان مہنگائی کے حوالے سیدنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان ایک خداداد وسائل کا حامل ملک ہونے کے باوجود بھی مشکلات میں گھرا ہوا ہے اور اگر ہم نے ہنگامی بنیادوں پر اس پر کام نہیں کیا تو ہمیں تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے حوالے سے مجھ سمیت تمام اپوزیشن نے حکومت کو تنبیہ کی

اور ان سے مطالبہ کیا تھا کہ خدارا ایک عام شہری کے لیے کام کریں لیکن حکومت نے توجہ نہیں دی۔شہباز شریف نے کہا کہ جب ان کے خلاف بات کی جاتی ہے تو وہ غصے میں آجاتے ہیں اور بھر اس قسم کی زبان استعمال کرتے ہیں جو قابل مذمت ہے اور گالم گلوچ پر اتر آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت جب ختم ہوئی تو

پاکستان پر 30 ہزار ارب روپے کی ادایگیاں اور قرضے تھے اور مہنگائی کا تناسب 3 سے 4 فیصد کے اندر تھا اس کے برعکس موجودہ دور حکومت میں آئی ایم ایف کی نئی شرائط نے پوری قوم کو گلے سیجکڑ لیا ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ یقیناً پاکستان کو ان حالت تک لانے میں ہم سب کا کردار ہے لیکن جب اگر ہم موازنہ کریں

تو نواز شریف اور اس حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، جب نواز شریف نے حکومت چھوڑی تواس وقت ملک کی جی ڈی پی 5.8 فیصد تھی اور آج جی ڈی پی سسکیاں لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2018 میں کہا تھا کہ پاکستان کے 30 ہزار ارب روپے کے قرضوں اور ادائیگیوں میں 10 ارب روپے کی کمی کرونگا لیکن آج

صرف 49 ماہ میں 20 ہزار ارب روپے کے قرضے لے لیے گئے ہیں، یعنی یہ قرضے پاکستان کی تاریخ میں لیے گئے قرضوں کے 70 فیصد ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ ہم نے قرضے لیے اور اس سے ملک کی ترقی کو فروغ کیا بجلی کے منصوبے لگائے پلوشن فری ٹرانسپورٹ کے منصوبے بنائے انہوں نے کیا گیا۔انہوں نے کہا

کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے قرضوں کی ادائیگی کی ہے لیکن اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار اس سے متضاد ہیں، بنگلادیش جو ہم نے الگ ہوکر وجود میں آیا اور اس کی جی ڈی پی بھی ہم سے زیادہ ہے۔تجارتی خسارے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2018 سے آج کا مقابلہ کیا جائیتو ڈالر 55 روپے مہنگا ہوگیا ہے،

آپ ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ملک میں درآمدات کا سیلاب آچکا ہے، تجارتی خسارہ 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔ایک زمانہ تھا کہ پاکستان گندم، چینی اور کپاس برآمد کرتا تھا اور آج ہم امپورٹ کر رہے ہیں، یہ کہنا کہ عمران خان حکومت ایماندار ہے تواس سے بڑا جھوٹ کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس

حکومت نے ابھی آئی ایم ایف کی شرائط بھی پوری کرنی ہیں،ہم نے اجتماعی طور پاکستان کیلیے سوچنا ہوگا، اگر یہ ہی حالات رہے تو پاکستان کو دفاع کے لیے بھی قرضے لینے پڑیں گے۔ای وی ایم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کنٹینر پر کھڑے تھے تب ہم بھی اسمبلی میں اصلاحات منظور کی لیکن اس وقت اپوزیشن کو

اصلاحات میں شامل کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کی مکمل نمائندگی تھی، اپوزیشن نے یکجاں ہو کر مقابلہ کیا ہے، اور اس پر میں اپوزیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ اور احتجاج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا اجلاس

6 تاریخ کو ہوگا جس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔شہباز شریف نے سیالکوٹ واقعے کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا گزشتہ روز سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ ہوا، سیالکوٹ واقعے پر قوم کا سرشرم سے جھک گیا، ہمارے دورمیں ایسے واقعات ہوئے تو پی ٹی آئی نے سیاسی رنگ دیا، سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں کوسخت سزا

دی جائے، معیشت کی حالت انتہائی خراب ہونے پرملک کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں، حکومت ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے جا رہی ہے، 39 ماہ میں20 ہزار ارب قرضے لیے گئے۔ موجودہ حکومت غلطی سے سبق نہیں لیتی دہرارہی ہے، سویت یونین امریکہ کے بعد دوسری بڑی طاقت تھی، سویت یونین میں معاشی تباہی آئی تو کوئی روک نہ سکا، ملکی معیشت کی حالت اس وقت انتہائی خراب ہے، ملک کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں، حالات کو

کنٹرول کرنا ہوگا، حکومت نے ساڑھے تین سال کے دوران معاشی غلطیاں کیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا مارچ 2020 میں آیا، اس سے پہلے کی بھی حکومتی کارکردگی دیکھ لیں، دنیا میں بھی مہنگائی ہوئی ہے، پاکستان مہنگائی میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے، جنوبی ایشیاء میں اس وقت پاکستان سب سے مہنگا ملک ہے، ملک کو بچانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، اگر ایسا نہ کیا تو خدانخواستہ ہمیں تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا، میں نے پارلیمنٹ میں بھی مہنگائی کا ذکر کیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…