غربت سروے کیلئے ڈیٹا تجزیے کے دوران کئی لوگوں کی ڈکلیئر نہ کی گئی 2 بیویاں سامنے آنے کاانکشاف

3  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)غربت سروے کیلئے ڈیٹا تجزیے کے دوران کئی لوگوں کی ڈکلیئر نہ کی گئی 2 بیویاں سامنے آنے کاانکشاف ہوا ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کے جلاس میں انکشاف کیا کہ غربت سروے کے لیے ڈیٹا تجزیہ کیا تو بہت سارے لوگوں کی

ڈکلیئر نہ کی گئی دو بیویاں سامنے آئیں۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہم سر پکڑ کر رہ گئے کہ کس کو ریلیف دیں پھر جس بیوی کو ظاہر نہیں کیا گیا تھا ،اسے ہم نے بھی ظاہر نہیں کیا اور ریلیف اسی کو دیا جو ڈکلیئر کی گئی تھی۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام مسلسل سائبر حملوں کی زد میں رہتا ہے ، سائبر حملوں کو کاؤنٹر کرنے کے لیے چیک زیادہ رکھے گئے ہیں۔سینیٹر نصیب اللّٰہ بازئی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس کیش پروگرام کے پہلے مرحلے میں مستحقین میں 179 ارب روپے سے زائد تقسیم کئے ،دوسرے مرحلے کیلئے 48 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احساس راشن منصوبہ صرف 6 ماہ کے لیے شروع کیا ہے ، سستے راشن کی فراہمی کے لیے رجسٹرڈ کریانہ اسٹورز کو ایک ہزار روپے پر 80 روپے اضافی ملیں گے جبکہ احساس راشن پروگرام میں بیرون ممالک سفر کرنے والے،ایک ہزار موبائل کارڈ کے استعمال اور ایسے سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ 31 ہزار 5 سو روپے سے کم ہے ،راشن لینے کا اہل ہے۔اس کے علاوہ سینیٹر فدا حسین مالاکنڈ ضلع کے 9 ماہ پہلے چائلڈ لیبر اسکول کے سوال پر تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کمیٹی سے واک آؤٹ کر گئے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…