منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

منی بجٹ لانے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں،شہباز شریف کا مطالبہ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر ایک اور منی بجٹ نے قوم سے کہی میری ایک اور بات سچ اور حکومت پھر جھوٹی ثابت ہوگئی ،قوم اور پارلیمنٹ سے جھوٹ بولا گیا کہ قوم کے مفادات کے تحفظ میں حکومت نے مجرمانہ کردار ادا کیا ہے ،آئی ایم ایف کی شرائط پر منی بجٹ لانے کی اطلاع

پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے خطرے کی گھنٹیاں ہیں ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ باربار خبردار کرچکا ہوں کہ یہ حکومت پاکستان کی معاشی خودمختاری کے خلاف سازش ثابت ہوئی ہے ،منی بجٹ کے ساتھ اسٹیٹ بینک اور جی ایس ٹی سے متعلق قانون سازی پاکستان کو آئی ایم ایف کا معاشی غلام اور گورنر اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا وائسرائے بنا دے گی، آئی ایم ایف کی موجودہ شرائط کے نتیجے میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مستقبل میں حکومتی نظام مفلوج ہو جانے کے سنگین خطرات اور خدشات ہیں ،منی بجٹ لانے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں، حکومت کی اتحادی جماعتوں کو قومی مفاد میں منی بجٹ کے خلاف کھڑا ہوناچاہیے ،منی بجٹ منظور ہونے کا مطلب پاکستان اور عوام کے مستقبل پر غلامی کی مہر لگانا ہے ،متحدہ اپوزیشن سے مل کر پاکستان اور عوام دشمن حکومتی منی بجٹ اور قانون سازی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حکومت کا راستہ روکیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ منی بجٹ مہنگائی سے بدحال قوم کے لئے موت کا پروانہ ہے ں،مزید پٹرول بجلی گیس مہنگی ہو گی، قوم کا زندگی گزارنا مزید ناممکن ہوگا، غربت ظلم کی حدیں عبور کر چکی ہے ،ٹیکس میں اضافہ سے کاروبار مزید ختم، معیشت کا حجم مزید سکڑ جائے گا، لاکھوں مزید بیروزگار ہوں گے ،مہنگائی کی قیامت صغری برپا ہوچکی ہے ، ظالم حکومت سے نجات ہی قوم کے لئے راہ نجات ہے ،قومی بجٹ عوام کے ساتھ سنگین دھوکہ اور فریب تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…