اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی استعفے نہیں دیں گی۔ ایک انٹرویومیں خورشید شاہ نے کہا کہ استعفے دینے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے معاملے پر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا۔پی پی رہنما نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہوئی تو پیپلز پارٹی، ن لیگ کو اور ن لیگ، پیپلز پارٹی کو وزارتِ عظمیٰ لینے کا کہے گی۔