منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

معاشی تباہی جوہری پاکستان اور اس کے سلامتی کے مفادات کے لئے زہرقاتل ہے، شہباز شریف

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے ڈالر کی تاریخی بلندی کو معاشی تباہی کے طوفان کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی تاریخی بلندی اور روپے کی گرتی قدر ملک میں حکومت اور درست معاشی پالیسی نہ ہونے کا ثبوت ہے ،

جب وزارت خزانہ اپنے مشیر خزانہ کے بیان کی تردید کرے، جھوٹے اعدادوشمار دئیے جائیں تو پھر معیشت کا ایسے ہی دھڑن تختہ ہوتا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ریکارڈ تجارتی خسارہ ملکی معاشی تباہی کے خطرناک اشارے ہیں، کرنٹ اکائونٹ خسارہ کی بلند ترین سطح معاشی غلط سمت کی بین دلیل ہے ،قرض، مہنگائی، خسارے، ڈالر ہر چیز ریکارڈ توڑ چکی ، ملک میںاگر عوام کی منتخب حکومت ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی ،ملک کو جس معاشی کھائی میں دھکیل دیاگیا ہے، جلد کچھ نہ کیاگیا تو واپسی بھی ناممکنات میں سے ایک مسئلہ بن جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یکم دسمبر سے مزید قیامت خیز مہنگائی آنے والی ہے، ڈالر کی پرواز مہنگائی کی جلتی آگ پر تیل کا کام کررہی ہے ،معاشی تباہی جوہری پاکستان اور اس کے سلامتی کے مفادات کے لئے زہرقاتل ہے، خدارا آنکھیں کھولی جائیں ،معاشی تباہی سے ایسا طوفان اٹھے گا جس میں ہم فیٹف اوردیگر درپیش مسائل بھول جائیں گے ،پاکستان کی محب وطن قوتیں معاشی وعوامی تباہی پر حب الوطنی کے جذبے سے سوچ بچار کریں کیونکہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…