جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ 6 بچوں کے باپ ”صحافی“ نے خود کشی کر لی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ چھ بچوں کے باپ صحافی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رہائش پزیر فہیم مغل نامی میڈیا کارکن نے بیروزگاری اور معاشی تنگدستی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق چند ماہ قبل صحافی فہیم مغل کو ایک مقامی اخبار کی نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا،

ادارے سے نکالے جانے کے بعد متوفی نے کرائے کا رکشہ لے کر چلانا شروع کیا۔فہیم مغل نے بینک سے 60 ہزار روپے قرض لے کر رکشہ خریدا تھا تاہم روز بروز بڑھتی مہنگائی اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث وہ شدید پریشان تھے جس کا اظہار انہوں نے متعدد مرتبہ سوشل میڈیا پوسٹس میں بھی کیا۔گزشتہ روز ہونے والی پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے باعث تنگ آکر فہیم مغل نے اپنے فلیٹ پر دوپٹے سے پھندا لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے سندھ بلدیات ترمیمی بل صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا، اس موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری کی صدارت میں ہوا اور اجلاس کے ابتدا میں صحافی فہیم مغل کی خودکشی پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔اس موقع پر شمیم ممتاز نے کہا کہ چیف جسٹس نوٹس لیں اور نا اہل وزیر اعظم ہٹایا جائے۔پروین قائم خانی کا کہنا تھا کہ لوگ خودکشیاں کررہے ہیں، دعا کریں نا اہل حکومت سے چھٹکارا ملے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے سندھ بلدیات ترمیمی بل پیش کیا تو اس موقع پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے

رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر اپوزیشن ارکان پوسٹر اٹھا کر اسپیکر ڈائس کے سامنے پہنچ گئے، جن پر نعرے درج تھے، اور نعرے بازی کی۔انہوں نے پیش کیے گئے سندھ بلدیاتی ترمیمی بل کو کالا قانون قرار دیا اور اسے نا منظور کرنے سمیت سندھ کے حقوق پر ڈاکہ نامنظور جیسے نعرے لگائے۔سندھ بلدیاتی ترمیمی بل پیش کرنے سے

قبل صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ یہ جو بل آج ہم لا رہے ہیں سب کو مہیا کردیا گیا ہے اس میں کچھ ترامیم بھی آگئی ہیں اور اس میں سب کو سنا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں ایک ٹائم فریم دیا ہے ہمارے مردم شماری پر تحفظات تھے، پہلے تو ایم کیو ایم کے بھی تحفظات تھے لیکن بعد میں وہ بھی پیچھے ہٹ گئے۔صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ کراچی کی ابادی کو بہت کم شو کیا گیا ہے، ہمارے نمائندوں نے اس

پر اعتراضات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں بہت ساری تجاویز پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سے لی گئی تھی میرے پاس ان جماعتوں کی طرف سے تجاویز ریکارڈ پر موجود ہیں ان کی تجاویز کو ہم نے شامل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کو 2013 والا قانون منظور ہے تو ہم یہ بل پیش نہیں کرتے ہیں، بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ جو نمائندے آئیں ان کو اختیارات دیئے جائیں، یہ کوئی صحیفہ نہیں ہے اس میں بعد میں ترمیم کی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…