پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے الزامات کو چیلنج نہیں کیا تو ان الزامات کو درست مانا جائے گا،خورشید شاہ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیک میں اگر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے الزامات کو چیلنج نہیں کیا تو ان الزامات کو درست مانا جائے گا،ہم میڈیا کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں اورتنقید برداشت کرتے ہیں۔خصوصی گفتگو

کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ لیگی رہنما مریم نواز کا ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرنا اچھی بات ہے،امید ہے کہ مریم نواز شاید آئندہ ایسا نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ دعا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگا الزام جھوٹ ہو، تاہم اگر ثاقب نثار نے چیلنج نہ کیا تو الزام درست مانا جائے گا۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت سے متعلق بتایا کہ پی پی دور میں میڈیا کو اشتہارات برابری کی بنیاد پر دیئے گئے۔ ہر سیاسی جماعت کا اپنا بیانیہ ہوتا ہے،اتحاد اور چیز ہے،بیانیہ اور چیز ہوتی ہے۔ملکی سیاسی حالات پر انھوں نے کہا کہ آئینی راستہ یہی ہے کہ ان ہائوس تبدیلی لائی جائے،کیوں کہ حالات بگڑنے اور انارکی پھیلنے کے نتائج خطرناک ہونگے، کرپشن ختم کرنے کے ذمہ دار ادارے ہی کرپشن کی اصل بنیاد ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ دعا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اسٹیبلشمنٹ کے بجائے عوام کا انتخاب ہو۔ انھوں نے کہا کہ ٹروتھ کمیشن بنا کر تمام سیاست دانوں اورآمروں کا احتساب کیا جائے،ججوں کی ٹیپس پہلے بھی آتی رہی ہیں لیکن کسی ذمہ دار کا کچھ نہیں بگڑا،اپنے عہدے سے انصاف کے بجائے دیگر کام ہونگے تو ٹیپس آتی رہیں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…