اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شرح سود میں مزیداضافہ حکومت کا اندھا دھند تباہ کن اقدام ہے ، شہباز شریف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ شرح سود میں مزیداضافہ حکومت کا اندھا دھند تباہ کن اقدام ہے ،پاکستان پرسالانہ مزید 400ارب سودکی اضافی ادائیگی لاد دی گئی، نجی شعبے کو100ارب روپے سود کی مد میں

زیادہ ادا کرنے پڑیں گے۔ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ حماقت درحماقت کرکے حکومت خوش گمانی میں مبتلاہے بڑھتی مہنگائی اور روپے کی بے قدری کوشایدروک لیاجائے اشیاضروریہ کی قیمتوں کے پچھلے ہفتے کے انڈیکس میں15فیصداضافہ تھا، بجلی کے نرخوں میں 60فیصداضافہ تھا پرائس انڈیکس میں 70فیصدکااضافہ ایل پی جی کی قیمت میں تھا۔ انہوںنے کہاک دونوں اشیاکی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کاشرح سودسے تعلق نہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ صرف حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہوا حکومت بدستورعوام پراپنی نااہلی اورنالائقی کاوزن ڈال رہی ہے ،یہ حکومت عام آدمی کی زندگی اجیرن کرنے کا دوسرا نام ہے عوام کے کچن کابجٹ دوگناسے زیادہ ہوگیا ،تاریخ کی مہنگی ترین ہونے کے باوجودگیس عوام کوفراہم نہیں۔انہوں نے کہا کہ شرح سودبڑھاکے نجی صنعت پرایک اورحملہ کیا گیا ہے ،حکومت روپے کی گرتی ہوئی قدر کو روکے ،حکومت کودرآمدات میں کمی کرناہوگی،خرچے کم کرنا ہوں گے ،برآمدکرنیوالی صنعتوں کوگیس نہیں ملے گی ،مہنگے داموں گیس ملے گی توپھربرآمدات کیسے بڑھیں گی؟

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…