ساہیوال(این این آئی) پولیس یرہ رحیم نے چک128۔نائن ایل میں منافرت پھیلانے کی تقریر کر نے کے الزام میں امام مسجد قاری شوکت علی کو گرفتار کر لیا۔قاری شوکت علی مسجد کے لائوڈ سپیکر پر حکومت کے خلاف منافرت آمیزتقریر کر رہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ 6سائونڈ سسٹم ایکٹ کے تحت درج کر کے قاری شوکت علی کو جیل بھیج دیا۔