منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

نا اہل حکمران اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوششوں میں مصروف ،خطرناک نتائج برآمد ہونگے ،شہباز شریف کا انتباہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدروقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نا اہل حکمران اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوششوں میں مصروف ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت ملک سنگین بحرانوں سے دوچار ہے مسلم لیگ ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،

بلوچستان کا اگلے ماہ دورہ کروں گا اس موقع پر بلوچستان کی اہم سیاسی و قبائلی شخصیات پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات نصیرخان اچکزئی ،سینئر نائب صدر ملک ظاہر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب،احسن اقبال اوردیگر رہنمابھی موجود تھے اس موقع پر نصیرخان اچکزئی نے مسلم لیگ(ن) کو بلوچستان میں فعال اور منظم بنانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی آمرانہ روش نے پارلیمان کو اکھاڑا بنادیا ہے جو افسوسناک اور قابل مذمت ہے حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں کی جانے والی قانون سازی پارلیمنٹ، آئین اور عوام سے سنگین مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے عام آدمی سے لیکر صنعتکار تک پریشان ہے، آٹا، چینی، پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر بحران سے خان صاحب کے اے ٹی ایمز کو فائدہ پہنچایا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے والوں سے پاکستانی عوام سوال کررہے ہیں کہ ہمیں ووٹ کا حق کب دینگے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اورانشاء اللہ عوام کے ووٹوں کی

طاقت سے پارٹی اقتدارمیں آکر پارٹی عوام کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلائے گی۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ وہ اگلے ماہ بلوچستان کا تفصیلی دورہ کریں گے اور پارٹی کی فعالیت کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گی اور الیکشن سے قبل اہم سیاسی و قبائلی شخصیات مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…