پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکا پاکستان بس یہ ایک کام کرے ٗ چین نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کو ایک مثالی منصوبہ بنانے کا خواہاں ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین ، چین

پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی حمایت اور سرمایہ کاری کو سراہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ”بیلٹ اینڈ روڈ”کا ایک اہم مثالی منصوبہ ہے اور یہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، تاکہ موجودہ منصوبوں کی بنیاد پر صنعت، زراعت، سماج اور لوگوں کے معاش سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر مزید توجہ مرکوز کی جا ئے اور سی پیک کو ”بیلٹ اینڈ روڈ”کے تحت اعلی معیاری ترقی کا ایک مثالی منصوبہ بنایا جائے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گا اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کے لیے مزید سہولیات فراہم کرے گا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…