امریکا میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، بائیڈن نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ محنت کے اعداد و

شمارمیں بتایاگیا کہ امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی)اکتوبر میں ختم ہونے والے 12 مہینوں میں 6 اعشاریہ 2 فیصد بڑھ گیا، یہ تیل، گاڑیوں اور مکانات کی قیمتوں میں اضافے کی 30 سال کی بلند ترین سطح ہے۔امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار پر ماہرین بھی حیران ہیں ، صدر بائیڈن نے مہنگائی کے خلاف جنگ کو اول ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران بھی مہنگائی نے سر نہیں اٹھایا تاہم ویکسین اور لاک ڈاون سمیت دیگر بندشوں کے ختم ہونے اور معمولات کی بحالی کے ساتھ ہی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، کارکنوں کی کمی کے باعث دنیا بھر میں سپلائی چینز متاثر ہونے سے قیمتوں پر فرق پڑا ہے ۔مہنگائی کے 30 سالہ ریکارڈ کی خبروں پر امریکی منڈیوں میں مندی کا رجحان ہے، ڈاو جونز 0اعشاریہ 7، ایس اینڈ پی میں 0اعشاریہ 8 اور نیسڈیک میں 1اعشاریہ 7 فی صد گر گئیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…