منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

حسن علی میچ ونر ہے ، ڈراپ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، بابر اعظم

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے واضح کیا ہے کہ سیمی فائنل میں حسن علی کو ڈراپ کر نے کا نہیں سوچ سکتا ،پیسر ہمارے اہم بولر اور میچ ونر ہیں، کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتے مگر وہ بڑے میچز کا کھلاڑی ہے،فخر زمان اپنے انداز میں کھیلتا اور جب اچھا دن ہوتا ہے میچ کا پانسہ پلٹ دیتا ہے،ورلڈ کپ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ،

سیمی فائنل میں ہر کھلاڑی سو فیصد دینے کی کوشش کرے گا ۔ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ حسن علی کو ڈراپ کرنے کا نہیں سوچ سکتا، پیسر ہمارے اہم بولر اور میچ ونر ہیں، کارکردگی میں اتار چڑھاؤ آتے مگر وہ بڑے میچز کا کھلاڑی ہے، پوری ٹیم ان کو سپورٹ کر رہی ہے، سیمی فائنل اور انشاء اللہ فائنل میں بھی حسن علی سے توقعات وابستہ ہیں۔ کرکٹ میں ٹیم کے گیارہ کے گیارہ پلئیرز ایک ساتھ بہترین پرفارم نہیں کرتے، فخر زمان اپنے انداز میں کھیلتا اور جب اچھا دن ہوتا ہے میچ کا پانسہ پلٹ دیتا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ، سیمی فائنل میں ہر کھلاڑی سو فیصد دینے کی کوشش کرے گا ، ابھی تک کے پانچوں میچز میں الگ الگ مین آف دی میچ اس بات کا ثبوت ہے کہ کھلاڑی اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں، جس تسلسل سے 5 میچز جیتے اسی کو سیمی فائنل میں آگے لے کر جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی میں کوئی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اب مزید کوشش کا وقت آگیا ہے۔کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل گزشتہ مقابلوں میں تجربہ حاصل کرنے کا بھی موقع ملا، ورلڈ کپ کے لئے کپتان کی حیثیت سے بہترین کمبی نیشن چاہتا تھا ، ٹیم مرضی کی بن گئی تو میدان کے اندر اور باہر جرات سے فیصلے کئے۔بابر اعظم نے کہا کہ بائیو ببل میں مسائل ہوتے ہیں، ذہنی بوجھ رہتا ہے، منفی اثرات کا کھیل پر اثر پڑتا ہے، مشکل صورتحال میں مینجمنٹ مدد کرتی ہے، کھلاڑی بھی ایک دوسرے کی سپورٹ کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…