جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے”رلنے”کیساتھ ساتھ ہماری آئندہ نسلوں کو بھی ”رلا ”دیاہے،عارف حمید بھٹی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھی نے کہا ہے کہ مہنگائی مارچ وہ کررہے ہیں جو ساڑھے 700 کنال کے گھر میں رہتے ہیں، جو 70 لاکھ کا ہینڈبیگ خریدتے ہیں، انکا مہنگائی کوئی ایشو نہیں،عمران خان کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے رلنے کیساتھ ساتھ ہماری آئندہ نسلوں

کورلایا بھی ہے،عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ میں نے آج 3دکانوں کا دورہ کیا پتہ چلا چینی 190روپے کلو ہے ، حکومت کو مان جانا چاہئے کہ ان سے غلطیاں ہوئی ہیں ، بیچاری عوام ان غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے ، قوم کو گمراہ نہیں کرنا چاہئے ، دوسری جانب پنجاب کے کئی شہروںمیں چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس مجسٹریٹس نے مارکیٹوں میں چھاپہ مار کارروائی کی اور چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے 14 ہول سیل ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج کیے۔کارروائیوں کے دوران چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث افراد پر دو لاکھ دس ہزار روپے جرمانے بھی کیے گئے جب کہ مہنگی چینی فروخت کرنے پر 8 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔پرائس مجسٹریٹ نے چینی کی بلیک میں فروخت پر 10 ہول سیل ڈیلرز کے گودام اور کریانہ اسٹورز کو سیل کیا، اس

حوالے سے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ ناجائز ذخیرہ شدہ چینی کو قانون کے مطابق ضبط کیا جائے گا۔اس سے قبل انتظامیہ نے بہاولنگر میں 77 مقامات پر چھاپے مار ر 7941 بوری چینی برآمد کی اور 13 گودام کو سیل کرکے 11 افراد کو گرفتار کیا اور 10 مقدمات درج کیے تھے۔فیصل آباد میں شوگر ملز کا گودام سیل کرکے انتظامیہ نے 44 ہزار چینی کی بوریاں ضبط کی تھیں جب کہ چیچہ وطنی میں 99، رینالہ خورد میں 413 بوری چینی برآمد کی۔انتظامیہ نے پنجاب کے شہر جھنگ میں مہنگی چینی فروخت کرنے والے پانچ دکانداروں کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے بھی عائد کیے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…