اتوار‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2024 

عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج کو تکلیف پیکیج قرار دیدیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر(این این آئی) تبدیلی سرکار کی تباہ کاریاں جاری’ بہاولنگر کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کے ریلیف پیکیج کو تکلیف پیکیج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم 120روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کررہے ہیں دوسری طرف یوٹیلٹی سٹور پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

میں اضافے کی نوید بھی سنا دی ہے اس حکومت سے عوام کو خیر کی توقع نہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر بات پر عمران خان نے یوٹرن لیا ہے اب عمران خان آب زم زم سے نہا کر بھی آجائیں تو پاکستان کے عوام ان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں بہاولنگر کے شہریوں کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور یوٹرن لینا عمران خان کا وطیرہ ہے اس جیسا وزیر اعظم ملکی تاریخ میں کبھی نہیں آیا جو ہر بات پر یوٹرن لے لیتا ہے اب اس کی کسی بات پر پاکستانی عوام کو اعتماد نہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ جس بات کا نوٹس عمران خان لیتے ہیں بالکل اس کے برعکس وہ اشیا مہنگی ہوجاتی ہیں اس لئے عمران خان عوام کو ریلیف پیکیج دینے کی بجائے تکلیف پیکیج دیتے ہیں عوام کی وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ انہوں نے کہا تھا جس دن میرے خلاف دس افراد سڑکوں پر نکل آئے میں استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤنگا اگر عمران خان میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں اور قوم پر احسان کریں کیونکہ کرکٹ کھیلنا اور ملک چلانا دو مختلف کام

ہیں 1992ء کے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر سوائے کپتان ہونے کے ان کی کارکردگی دیکھی جائے تو وہ ایک عام کھلاڑی سے بھی بدتر تھی اب وزیر اعظم بن کر عمران خان نے جو گل کھلائے ہیں وہ قوم کے سامنے ہیں بہاولنگر کے شہریوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر پاکستانیوں پر کوئی احسان کرناچاہتے ہیں تو خدا راہ استعفیٰ دیکر گھر جائیں قوم ان کا یہ احسان ساری زندگی یاد رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…