جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

well paid india افغان کرکٹ بورڈ سے متعلق دلچسپ میم وائرل

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی افغانستان کے خلاف فتح کے بعد افغان بورڈ سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری میم وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر آسٹریلوی سپورٹس جرنلسٹ ڈینس ویل نے افغانستان کرکٹ بورڈ سے متعلق ایک

میم ٹوئٹ کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا۔افغان کرکٹ بورڈ کی میم میں بھارت کے ہاتھوں افغانستان کی شکست کے بعد رد عمل دکھا یا گیا ہے۔اس رد عمل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بورڈ کے اکائونٹ سے بھارت کی فتح کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا جس میں well paid india لکھا ہے تاہم کچھ ہی دیر بعد Paid کی جگہ Played کا لفظ استعمال کیا گیا اور غلطی کی تصحیح دکھائی گئی۔ڈینس کی اس میم پر سوشل میڈیا صارفین اسے افغان بورڈ کا آفیشل اکائونٹ سے جاری پیغام سمجھ بیٹھے اور حیرانی کا اظہار کرنے لگے۔دوسری جانب اس میچ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حیرت انگیز طور پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ فکسڈ ہے جو ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا ہے۔ فلک شیر نامی ایک صارف نے لکھا کہ یہ میچ فکسڈ ہے بی سی سی آئی نے غریب افغان کھلاڑیوں میں کیس تقسیم کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم صرف گیند پھینک رہی ہے، کوئی توانائی اور کوئی سوئنگ نہیں اور نہ ہی کوئی سٹرٹیجی ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ افغانستان بڑے مارجن سے یہ میچ ہارے گا تاکہ انڈیا کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے آسانی ہو، مزید کہا کہ یہ میچ فکسڈ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…