منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

پاکستان ٹیم اس وقت اپنے تیز ترین ٹریک پر ہے،سنجے منجریکر

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت اپنے تیز ترین ٹریک پر ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق

سنجے منجریکر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اور کپتان بابراعظم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔انہوں نے پاکستان کی نمیبیا کے خلاف فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کی غیر معمولی مستقل مزاجی کو دیکھ کر حیران ہوں گے۔سنجے منجریکر نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس وقت اپنے تیز ترین ٹریک پر ہے، اس نے نہ صرف بھارت کے خلاف بلکہ مسلسل مضبوط طریقے سے اپنے ٹارگٹ حاصل کیے ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی جب کہ اسپنرز نے بہت زیادہ وکٹیں لیں اور بہت اسمارٹ بولنگ کی۔سنجے منجریکر نے شاہین آفریدی کو ایونٹ کا بہترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بولنگ زبردست نظر آرہی ہے، عماد وسیم اور شاداب باصلاحیت اسپنرز ہیں، انہیں پتا ہیکہ بال کو کس جگہ ڈالنا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…