اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بپھرے بھارتی سورماؤں کا افغانیوں پر لاٹھی چارج، جیت کے لئے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے افغانستان کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ہدف دے دیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 33 ویں میچ میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگ کا آغاز کیا، دونوں نے شاندار ھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں کی پارٹنر شپ میں 140 رنز بنے، روہت شرما نے 74 رنز بنائے

اور کریم جنت کی گیند پر محمد نبی کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، کے ایل راہول نے 69 رنز بنائے وہ گلبدین نائب کے ہاتھ آؤٹ ہوئے۔ پنت اور ہاردک پانڈیا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور انتہائی تیزرفتاری سے رنز بنائے اور بھارت کے سکورکو 210 تک پہنچا دیا،پنت نے 13 گیندوں پر 27 رنز اور اس میں چھ چھکے شامل ہیں، ہاردک پانڈیا نے 13 گیندوں پر 35 سکور بنایا، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح بھارت نے افغانستان کو جیتنے کے لئے 211 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ افغانستان کی جانب سے آج کوئی باؤلر بھارتی بلے بازوں کو پریشان نہ کر سکا، گلبدین نائب اور کریم جنت نے بھارت کے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کھا چکا ہے اور اگر بھارت نے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنا ہے تو یہ میچ اس کے لئے جیتنا بہت ضروری ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر و معروف میزبان وقار ذکا نے بیٹی کو زیادتی کی دھمکیاں ملنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا ہے۔وقار ذکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی بیٹی سے متعلق حالیہ واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ بہت سے بھارتی اپنے سپر اسٹارز کے لیے نفرت انگیز سوچ رکھتے ہیں۔

ویرات پاکستان آجائیں کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے وقار ذکا نے کہا کہ پاکستان آپ کے ساتھ ہے، آپ کی بیٹی پاکستان کی عزت ہے، ہم اپنے سپر اسٹارز کی فیملیز کو بے عزت نہیں کرتے۔گزشتہ ماہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری پر وقار ذکا نے انہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ وقار ذکا کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت جو کچھ آپ کی فیملی کے ساتھ کر رہی ہے وہ سب فضول ہے اور میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…