پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سردیوں کے بعد اشیاء کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو جائیں گی، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سردیوں کے بعد اشیاء خور ونوش کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو جائیں گی، وزیراعظم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی واقعی مسئلہ ہے، ان کا کہنا تھاکہ میڈیا کو چاہیے کہ متوازن رپورٹ چلائیں کہ ہماری حکومت کی وجہ سے کیا مہنگائی بڑھی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں مہنگائی 19 فیصد اور کرنسی 35 فیصد نیچے گری ہے،

انہوں نے کہا کہ چین میں مہنگائی 26 سال میں سب سے زیادہ اوپر گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان میں پٹرول دنیا بھر سے سستا ہے، اس موقع پر انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مزید قیمتیں بڑھانا پڑیں گی،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں پٹرول میں سستا ملک ہے، انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی قیمت بڑھانا پڑے گی، ان کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 مہینے میں تیل کی قیمتیں 100 فیصد بھی بڑھ گئی ہیں لیکن ہمارے ملک میں 33 فیصد بڑھی ہے، بھارت میں تیل کی قیمت 250 روپے،بنگلا دیش میں 200 روپے اور پاکستان میں 138 روپے ہے،ابھی سے بتا رہا ہوں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی۔وزیراعظم کا مزیدکہنا تھاکہ امریکا میں 116 فیصد، یورپ میں 300 فیصد جبکہ پاکستان میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہورہا، جو مہنگائی باہر سے آرہی ہے، کشتیوں میں سامان آتا ہے فریٹ کی قیمتوں میں ساڑھے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں مہنگائی 9 فیصد ہے، بلومبرگ کے مطابق 50 فیئصد ہے، ترکی میں 19 فیصد، ان کی کرنسی 35 فیصد گری ہے، امریکا اور یورپ میں 2008 کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، چین میں 26 سال اور جرمنی میں 50 سال بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی کا مسئلہ ہے اور واقعی مسئلہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپوزیشن کی سیا ست کو زندہ دفنادیا، اپنے سیاسی مفاد کی خاطر عوام کو مشتعل کرنے کی سازش رچا کر اپوزیشن خطر ناک کھیل کھیل رہی ہے، اپوزیشن ملک کو بدامنی کی آگ میں جھونکنا چاہتی ہے انکے یہ عزائم

کامیاب نہیں ہونگے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے بیانیے پر ان کی جماعت کے اندر مختلف آرا پائی جاتی ہے لندن اور رائے ونڈ بیانیہ کے پلڑے میں وزن ڈالنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے، انہیں قومی دولت کی ایک ایک پائی واپس کرنا پڑیگی۔ انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم بیرونی اشاروں پر ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن پر پردہ ڈالنا اور این آر او لینا ہے،

موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال رہی ہے جو دشمن قوتوں کو گوارہ نہیں جو عناصر ملک میں پر تشدد احتجاج کررہے ہیں وہ دراصل پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کی تکمیل کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پی پی پی اپنے ادوار اقتدار میں جمہوری مینڈیٹ کے احترام کا شور ڈالتی رہی اور اب پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کی خاطر ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا جارہا ہے جو انکے دوہرے معیار کا واضح ثبوت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…