بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے،فواد چوہدری

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔ چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کے حوالے سے بھی بتایا وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ پیکج عوام کی مشکلات میں

کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کیلئے 1400 سال قبل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مرتب کردہ شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا،ہمیں جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو غیر اخلاقی اجنبی ثقافت کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ بدھ کو رحمت اللعالمین اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے 1400 سال قبل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مرتب کردہ شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو غیر اخلاقی اجنبی ثقافت کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہماری نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے جسے انٹرنیٹ کے اس دور میں ہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک آن لائن رسائی حاصل ہے۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تحقیق کے ذریعے اس بات کا تعین کریں کہ کس طرح ہمارے ٹیک سیوی نوجوانوں کی کردار سازی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے سیرت طیبہ کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر طلباء کو تعلیم دینے کے لیے نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…