پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے پیکیج کا اعلان

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی حکومت نے مہنگائی کے حوالے سے آئندہ ایک دو روز میں پڑے پیکج کا اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر تشویش ہے، توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، وزیراعظم ایک دو روز میں مہنگائی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان کریں گے، ایک کروڑ سے زائد آبادی اس

پیکیج سے براہ راست مستفید ہوگی، اعظم سواتی اور میرے خلاف الیکشن کمیشن کے نوٹسز بے بنیاد اور ناانصافی پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے پیر کو یہاں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی اور خیبر پختونخوا و پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دو بنیادی ایجنڈوں پر بات ہوئی، وزیراعظم ایک دو روز میں مہنگائی کے حوالے سے ایک بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے جس کے نتیجے میں ایک کروڑ سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم توانائی کے بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں۔ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات براہ راست ہوں گے، وزیراعظم اور کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں شہروں اور اضلاع کے میئرز کے انتخابات براہ راست ہوں گے، وزیراعظم نے پہلے دن سے ڈائریکٹ ڈیموکریسی کا وعدہ کیا تھا، اس ضمن میں تیاری حتمی مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پوری پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لئے متحرک ہوں، پنجاب کے اضلاع میں نامزدگی کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، اسی طرح خیبر پختونخوا میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لئے مہم شروع ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اعظم سواتی اور میرے اوپر نوٹس زیادتی پر مبنی ہے جسے فوری واپس ہونا چاہئے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی اور چوہدری فواد حسین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس پر پوری کور کمیٹی نے تشویش ظاہر کی ہے، جمہوری ملکوں میں جمہوری رویئے اس طرح نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایک دو روز میں قوم کو اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے اور مہنگائی کے حوالے سے پیکیج کا اعلان کریں گے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…