پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

ہماری حکومت آئی تو عمران خان کو کرکٹ بورڈ میں رکھیں گے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابات میں کیسے جیتی سب کو پتہ ہے؟،اب ہوائوں کا رخ بدل گیا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ انتخابات میں اپنی ضمانتیں ضبط کروائیں گے،وزیراعظم عمران خان کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے

،کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، پی ٹی آئی حکومت ایسے کام کرتی ہے کہ نہ پھر اْگل سکتی ہے نہ نگل سکتی ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر ملک کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابات میں کیسے جیتی سب کو پتہ ہے؟۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب ہوائوں کا رخ بدل گیا ہے، پی ٹی آئی کے لوگ انتخابات میں اپنی ضمانتیں ضبط کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، پی ٹی آئی حکومت ایسے کام کرتی ہے کہ نہ پھر اْگل سکتی ہے نہ نگل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر ملک کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا موقف پی ڈی ایم ہی بتائے گی، موجودہ حکومت کے خلاف جمعہ کو پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا تھا۔اس موقع پر صحافی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امید ہے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتے گا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ سنا ہے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…