اسلام آباد (این این آئی)شہریوں کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے فلمائے گئے مناظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے ۔فیض آباد میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہریوں سے نہ صرف عزت و احترام سے پیش آرہے ہیں بلکہ خواتین بچوں اور نابینا افراد کی مدد کرنے میں پیش پیش ہیں ،آئی جی اسلام قاضی جمیل الرحمن کی طرف سے ان جوانوں کو شاباش اورانعامات کا اعلان کیا گیا ،آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر مامور تمام افسران وجوانوں کو شہریوں کے ساتھ اچھا برتاو اور ان کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دے رکھی ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ ایسا اقدام سے ناصرف ہماری لوگوں کے دلوں میں عزت پیدا ہوگئی بلکہ محکمہ پولیس کا نام بھی روشن ہوگا۔