منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گردے کی پتھری شرطیہ 8دن میں ختم ہو جائے گی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گردوں کے مختلف امراض میں سے ایک پتھری بن جانا ہے جو کافی عام ہے اور دنیا بھر میں ہر 11 میں سے ایک شخص کو اپنی زندگی میں گردوں کی پتھری کا سامنا ہوتا ہے اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو 50 فیصد امکانات اس بات کے ہیں کہ آپ کو ایک بار پھر اس عارضے کا سامنا ہوسکتا ہے۔ گردوں میں پتھری ایک

تکلیف دہ مرض ہوتا ہے جس کا علاج بھی آسان نہیں ہوتا کیونکہ وہ دوبارہ بھی بن سکتی ہے۔گردوں میں پتھری کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسے کہ پانی کم پینا، خاندان میں اس کے مریضوں کی موجودگی، مخصوص غذائیں خاص طور پر زیادہ نمک اور کیلشیئم والے کھانے، موٹاپا، ذیابیطس، پیٹ کے امراض اور سرجری وغیرہ۔گردے کی پتھری پیشاب کی نالی کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتی ہے اور وہاں سے ان کا نکلنا کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔ عام طور پر اس سے کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوتا، درد کش ادویات اور بہت زیادہ پانی پینا معمولی پتھری کو نکانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے تاہم اگر وہ پیشاب کی نالی میں پھنس جائے یا پیچیدگیوں کا باعث بنے تو پھر سرجری کروانا پڑتی ہے۔تاہم اس سے بچاؤ کے لیے اگر لوگ غذائی عادات کا خیال رکھیں تو کافی حد تک مدد مل سکتی ہے۔اس کی علامات کیا ہوتی ہے ؟درحقیقت آغاز میں تو اس کی علامات سامنے نہیں آتیں مگر گردوں میں حرکت کرنے یا پیشاب کی نالی میں جانے کے

بعد یہ علامات سامنے آتی ہیں۔پسلیوں کے نیچے سائیڈ اور پیچھے کی جانب بہت شدید درد۔ایسا درد جو پیٹ سے نیچے جاتا ہو محسوس ہو۔ایسا درد جس کی لہریں اور ارتعاش شدت سے محسوس ہو۔پیشاب کرتے ہوئے تکلیف ہونا۔گلابی، سرخ یا براؤن پیشاب۔بدبو دار پیشاب۔بار بار پیشاب کا آنا۔عام معمول سے ہٹ کر پیشاب کا آنا۔بخار اور سردی لگنا۔پیشاب کی مقدار کم ہو جانا۔

ڈاکٹر کو کب دکھانا چاہئے؟اگر تو اوپر دی گئی علامات میں سے کوئی نظر آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے تاہم درج ذیل میں دی جانے والی علامات سامنے آنے پر فوری طبی امداد حاصل کریں۔اتنا شدید درد ہونا جس کے باعث ساکت بیٹھنا یا کسی پوزیشن پر لیٹنا نا ممکن ہو جائے۔ایسا درد جس کے ساتھ سر چکرائے اور الٹی ہو۔بخار اور سردی کے ساتھ گردوں کے

مقام پر درد ہونا۔پیشاب میں خون آنا۔پیشاب کرنے میں مشکل کا سامنا۔دنیا بھر میں ہر 11 میں سے ایک شخص کو اپنی زندگی میں گردوں کی پتھری کا سامنا ہوتا ہے اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو50فیصد امکانات اس بات کے ہیں کہ آپ کو ایک بار پھر اس عارضے کا سامنا ہوسکتا ہے۔گردے کی پتھری کے لئے یہ ٹوٹکا مفید ہے۔آدھا گلاس پانی اور ہرے پودینے کی ایک تازہ گڈی کو ڈنڈی سمیت گرائینڈر کر لیں اور چھان کر صبح نہار منہ پی لیں۔8سے 20 دن میں پتھری سے چھٹکارا مل جائے گا۔انشاء اللہ سبحان و تعالیٰ ، روزانہ تازہ بنائیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…