جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کم آمدنی والے ہر ملازم کی تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا گیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کے کم آمدنی والے ہر ملازم کی تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے لوگوں اور عوام کے ساتھ ہیں۔وفاقی حکومت پرکڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔ تم اب جلد جاؤگے، اب تم نے گھبرانا نہیں ہے۔

وہ مہنگائی کے خلاف پی پی کے زیر اہتمام داؤد چورنگی پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرصوبائی وزراء،مشیر،معاونین خصوصی سمیت سندھ کابینہ کے اراکین،وقارمہدی شہلا رضا، اعجاز جکھرانی، جام خان شورو، امتیاز شیخ اورپی پی کراچی ڈویژن کے قائم مقام صدر ایم پی اے راجہ رزاق، جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری،ساجد جوکھیو،ایم پی اے سلیم بلوچ، خلیل ہوت، جاوید شیخ، لالا عبدالرحیم دیگربھی شریک تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نااہل حکومت کو آئینہ دکھانے کے لیے ریلی میں شریک ہوا ہوں نااہل حکومت کو آئینہ دکھانے کے لئے جیالے شریک ہیں،میں نے کہا تھا کہ میں احتجاج میں کابینہ ارکان کے ساتھ شریک ہونگا،انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نے جو عوام کا حال کیا ہے،ریلی میں شریک ایک گھڑ سوار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ اسلام آباد میں بیٹھے گدھے ملیر کی عوام کوگھوڑے پر لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں تم اس پاکستان سے نکلو جب تک تم پاکستان میں رہو گے تم عوام کا جینا دو بھر کرکے رکھو گے۔انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نیعوام کا برا حال کردیا ہے، تم اب جلد جا گے، اب تم گھبرانا نہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں پیٹرول ابھی سستا ہے جب کہ نا اہلوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں کے ساتھ رہی ہے اور رہے گی،سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت بلاول بھٹو کی شکل میں آئے گی، بلاول بھٹو کی کال پر پورے ملک میں دھرنے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک یہ سلیکٹڈ لوگ رہیں گے اس وقت تک عوام کو سکون نہیں ملے گا، آٹے کی قیمت 75 روپے فی

کلو اور چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو کردی گئی ہے، آٹا اور چینی چورو ہماری جان چھوڑو۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ایک ارسطو جو ساری عمر ملک سے باہر رہا اسے کیا پتہ معیشت کا،اسے کیا پتہ ڈالر کا کیا پتہ،عمران کی تقریر یاد ہے جب یہ کہتا تھا کہ ڈالر اوپر جاتا ہے تو جان لو حکمران چور ہیں،اب بتا چور کون ہے

جس پرریلی کے شرکاء نے چور ہے چور ہے کے نعرے بلند کییانہوں نے کہاکہ پورے ہاکستان میں چیئرمین کی ہدایت پر احتجاج ہورہے ہیں،یہ عوام عمران خان کو وزیراعظم ہاس سے نکال کر رہیگی۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ اور بنیادی اشیا کی قیمتیں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ لوگ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو گئے

ہیں تاکہ ‘منتخب حکمران’ کی ناقص سماجی و اقتصادی پولیس کے خلاف احتجاج کیا جائے،اشیائے ضروریہ اور بنیادی غذائی اشیا جیسے آٹا، گھی، سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں اس حد تک اضافہ کر دیا گیا ہے کہ لوگ دو مرتبہ کھانا برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ بھوک اور بے بسی نے لوگوں کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر

مجبور کر دیا ہے تاکہ وہ ‘منتخب حکمران’ کو گھر واپس بھیج سکیں،پاکستان ایک غریب ملک ہے اور اس کی معیشت میں ناکارہ اور ناقص پالیسیوں کو جذب کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے جو غریب عوام سے سادہ روٹی اور مکھن چھیننے کے پابند ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ایک ڈالر کی قیمت ایک روپے بڑھ جاتی ہے تو اس کا

مطلب ہے کہ حکمران کرپٹ اور چور تھا۔ 50 روپے سے زیادہ اور اب اس ملک کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کون کرپٹ اور چور ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے لیے ان کا بہت محدود نقطہ نظر ہے، اب ان کے مزید اقتدار میں رہنے سے ملک تباہ ہو جائے گا، اس لیے انہیں بے دخل کر دینا چاہیے۔چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی پر زور دیا ہے

کہ وہ ہر شہر میں قیمتوں میں اضافے اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالے تاکہ ان کی پالیسیوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔یہ علاقہ مزدوروں کا ہے،پرسوں ہمارے سندھ کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین کی ہدایت پر کہا ہے کہ مزدوروں کی بنیادی تنخواہ ملنی چاہئیے،ہمارے احتجاج کی وجہ سے وفاقی حکومت جلد گھر جائیگی،میرا گلہ خراب ہے لیکن اسکے باوجود نعرہ لگانگا،وزیراعلی سندھ نے کارکنان کے ساتھ نعرے لگائے،نعرہ بھٹو جئیے بھٹو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…