کامیاب جوان پروگرام کیلئے ایک اور اعزاز ورلڈ بینک کے بعد یورپی یونین کا بھی پاکستان سے تعاون کا اعلان

21  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)کامیاب جوان پروگرام کیلئے ایک اور اعزاز،ورلڈ بینک کے بعد یورپی یونین نے بھی پاکستان سے تعاون کا اعلان کر دیا ۔ جمعرات کو سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینرا نے ملاقات کی جس میں منصوبے کی تین بنیادی ترجیحات روزگار،

تعلیم اور تکنیکی تربیت پر بریفنگ دی گئی ۔لون اسکیم اور ہنرمند پاکستان پروگرام کے اعداد و شمار سے بھی آگاہ کیا،یورپی یونین نے کامیاب جوان پروگرام کی شفافیت اور میرٹ پر اعتماد کا اظہار کیا ۔سفیر اینڈرولا کامینرا نے کہاکہ یورپی یونین ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنانے میں سرگرمِ عمل ہے، پاکستان کے ساتھ مل کر کامیاب جوان پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔ عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کے نوجوانوں کو ہنر کی طاقت سے آراستہ دیکھنا چاہتے ہیں، کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم پاکستان کے دل سے قریب تر ہے،مثبت نتائج حاصل کرنے کے لئے یورپی یونین کی تکنیکی معاونت اور رہنمائی مددگار ثابت ہوگی۔سفیر یورپی یونین نے کہاکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو مزید سہولیات سے آراستہ کر سکتے ہیں، باہمی اشتراک کے لئے دونوں جانب سے تکنیکی ٹیمیں آپس میں مشاورت کریں گی، آئندہ ماہ ملاقات میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی روڈ میپ تیار کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…