بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی وہ غیر ملکی ٹیم جس میں 9 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں

datetime 18  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ایونٹ میں پاکستان واحد ملک ہے جس کی دو ٹیمیں شریک ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور عمان میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 7ویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔پہلے مرحلے میں 8 ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ رانڈ کھیلا جا رہا ہے اس رانڈ سے

منتخب ہونیوالی 4 گروپ 12 میں شامل ہوجائیں گی جس کے میچز 23 اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شریک ہیں یعنی ہر ملک کی ایک ایک ٹیم شرکت کررہی ہے لیکن پاکستان واحد ملک ہے کہ جس کی 2 ٹیمیں میگا ایونٹ میں شریک ہیں۔پاکستان کی پہلی ٹیم تو بابراعظم کی قیادت میں ان ایکشن ہوگی ۔ جس نے ورلڈ کپ کا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلنا ہے۔ پاکستان کی دوسری ٹیم عمان کو کہا جاسکتا ہے کیونکہ عمان کی ٹیم میں 9 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔عمانی ٹیم کو ہم پاکستان کی بی ٹیم کہہ سکتے ہیں۔ عمان کے کپتان ذیشان مقصود پاکستان کے شہر چیچہ وطنی میں پیدا ہوئے ہیں۔ نائب کپتان عاقب الیاس سہلری کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے ، وکٹ کیپر محمد نعیم اور فیاض بٹ سیالکوٹ، فاسٹ بائولر کلیم اللہ کا تعلق گوجرانوالہ ، فاسٹ بالر بلال خان کا تعلق پشاور ، آ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی،نیدرلینڈز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی،جواب میں آئرلینڈ نے ہدف 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے گروپ اے کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان پیٹر سیلر کا ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم نیدرلینڈز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آئرلینڈ کے فاسٹ بولر کرٹس چیمبر نے 4 وکٹوں پر چار وکٹیں حاصل کرکے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔جواب میں آئرلینڈ نے ہدف 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ نمیبیا سے ہوگا۔گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش کو 6 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا تھا جب کہ عمان نے پاپوا نیوگنی کو شکست دی تھی۔پہلے راؤنڈ کے اختتام پر ٹاپ چار ٹیمیں اگلے مرحلے میں کوالیفائی کریں گی جہاں پہلے سے 8 بڑی ٹیمیں موجود ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…