جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، شیخ حسینہ

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (آن لائن ) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی منافرت کے واقعات کا پڑوسی ممالک پر اثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے بنگلہ دیش میں

رہنے والے ہندوؤں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بڑھتی مذہبی تقسیم پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت یقینی بنائے کہ مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم نہ کیا جائے۔شیخ حسینہ نے بھارت کو واضح کیا کہ وہ شرپسندوں کے ساتھ سختی سے پیش آئے۔ وہاں ایسا کچھ نہیں ہونا چاہیے جو ہمارے ملک کو متاثر کرے اور ہمارے ملک میں ہندوؤں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندو برادری اپنے آپ کو اقلیت نہ سمجھیں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کی طرح اپنی رسومات کا اہتمام کرتے رہیں۔شیخ حسینہ نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ اس مٹی میں پیدا ہوئے اور اور انہوں نے یہیں پرورش پائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…