بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

10 ہزار تنخواہ کمانے والا کیا کھائے گا ؟ عوام کی جان لینے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں،شہباز شریف

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو منی بجٹ کا تسلسل قرار دے دیا ۔بجلی کی قیمت میں 14 فیصد حالیہ اضافے کے بعد پٹرول مہنگا ہونے پر رد عمل میں شہباز شریف نے کہا

کہ منی بجٹ پر منی بجٹ موجودہ حکومت کی معاشی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مہنگائی سے عوام کی جان لینے کے بجائے عمران نیازی استعفیٰ دیں، صرف اسی طرح ملک وقوم کو ریلیف مل سکتا ہے،عوام کا خون ہر روز نچوڑنے سے بہتر ہے عمران نیازی ملک اور قوم کی جان چھوڑ دیں،رعایتی نمبرملنے کے باوجود عمران نیازی ملک اور عوام کی خدمت میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ،مہنگائی بڑھے تو وزیراعظم کرپٹ ہے ، اپنی کہی بات پر عمل کریں، ایسے شخص کو وزارت عظمی سے چمٹے رہنے کا کوئی حق نہیں ،پٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے سے زائد بڑھانامظلوم عوام کی بددعائیں لینا ہے ،ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی ، عوام کیسے زندہ رہیں گے؟ غریب آدمی مرگیا ہے، کہاں جائے ؟ گھر کا نظام کیسے چلائے؟ بچوں کو روٹی کیسے کھلائے؟20 ہزار تنخواہ والے کا 10 ہزار بجلی کا بل آرہا ہے، یہ اچھے دن لائے ہیں؟10 ہزار تنخواہ پانے والاکیاکھائے گا؟ کرایہ کیسے دے گا؟

زندہ کیسے رہے گا؟قوم کو 46 روپے لیٹر پٹرول کا وعدہ کرکے عمران نیازی نے پٹرول کی قیمت 173 روپے فی لیٹر سے زیادہ کردی ، یہ تھی آپ کی صداقت؟پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، پھر عمران نیازی کہتے ہیں کہ قوم کو مہنگائی بڑھنے کی وجہ سمجھ نہیں آتی؟مہنگائی بڑھنے ، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ عمران نیازی ہیں، قوم کو یہ سمجھ آچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…