ہفتہ‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کوگوادر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ٹوکیو کے اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 15  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک)کوگوادر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔ یہ فیصلہ بلوچستان میں جاری انسرجنسی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میں کیاگیا۔اس فیصلے کو پاکستان اور چین نے حتمی شکل دیتے ہوئے سی پیک کے مرکزکوگوادر سے کراچی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس سلسلے میں کراچی بندرگاہ کو ترقی دینے پر اتفاق کیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کی کراچی بندرگاہ کی 3.5 بلین ڈالرکے منصوبے کو گیم چینجر قرار دیاہے۔یہ انکشاف ٹوکیو سے شائع ہونے والے اخبار نکی ایشیا نے کیا۔ اس اسٹوری کا عنوان سی پیک گوادر سے کراچی منتقل تھا۔ نکی ایشیادنیا کا سب سے بڑا مالیاتی اخبار ہے۔اخبار کے مطابق دونوں ممالک نے کراچی کوسٹل کمپرینسی ڈویلپمنٹ زون منصوبے کے لیے مفاہمتی کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شیئر کی گئی تفصیلات کی بنیاد پر، چین 3.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ جس کی علیحدہ تصدیق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کی ہے۔ جس میں کراچی بندرگاہ میں نئی برتھ کی تعمیر، نئی ماہی گیری بندرگاہ اور مغربی بیک واٹر پر 640 ہیکٹر تجارتی زون کی تشکیل شامل ہیں۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی دلدل اس منصوبے میں بندرگاہ کو قریبی جزیروں سے ملانے کے لیے ایک پل بنانے کا بھی منصوبہ زیرِغور ہے۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک)کے مرکزگوادر میں بجلی کے حالیہ بحران نے سی پیک منصوبہ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ منصوبے پر کئی سوال اٹھ کھڑے ہوئے۔ دوسری جانب گوادر پورٹ سے متعلق یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان گوادر بندرگاہ کو صرف ٹرانزٹ پورٹ کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔کیوں کہ گوادر کو انٹرنیشنل سی پورٹ کے معیار پر لانے میں مزید کئی سال درکار ہوں گے۔

اس وقت گوادر میں کوئی انڈسٹریل کمپلیکس یا تجارتی علاقہ نہیں ہے۔ سی پیک کوگوادر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ دراصل بلوچستان میں جاری انسرجنسی کو قراردیا جارہا ہے۔گوادر چینی سرمایہ کاری کے لیے ایک مشکل علاقہ ثابت ہوا ہے۔گزشتہ ماہ اگست میں اس علاقے میں چینی انجنیئرز کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔ اس

قبل ماضی میں بھی گوادر میں چینی انجینئرز کونشانہ بنایاجاچکاہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں قائم چینی قونصل اور اسٹاک ایکسچینچ پر بھی حملہ کیاگیا۔ بلوچستان کے علاقے چاغی میں سیندک کے منصوبے میں کام کرنے والے چینی حکام کے قافلے کو بھی بلوچ عسکریت پسندوں نے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب سعودی عرب نے 10 ارب ڈالر کی مجوزہ آئل ریفائنری کوگوادر سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…