جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان ٹیم 2009ء کی طرح چمپئن بن سکتی ہے، شاہد آفریدی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یواے ای) اور عمان میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 2009ء کی طرح چمپئن بن سکتی ہے، پاکستان کی یہ ٹیم میگا ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ 12 سال قبل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے تب بھی پوری قوم میں مایوسی تھی۔انہوں نے کہا کہ 2009ء میں بھی تین ماہ بعد ورلڈ کپ ہوا تو اس وقت پاکستان ٹیم ہی تھی جس نے قوم کو ٹائٹل جیت کر خوشی کا موقع فراہم کیا، ٹیم میں وہی اسپرٹ نظر آرہی ہے، حالات بھی پہلے سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے ملتوی ہونے سے پاکستان میں کرکٹ کے متوالے آج بھی مایوس ہیں اور انہیں امید ہے کہ یو اے ای میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھلاڑی 2009ء کی تاریخ دہرائیں گے۔سابق کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، قومی ٹیم کسی کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کا فارمیٹ ہمیں سوٹ کرتا ہے، ہم ٹی ٹوئنٹی میں ہر ٹیم کے خلاف کامیاب رہے، پاکستان کی موجودہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی ہے، قومی ٹیم کو کبھی بھی انڈر اسٹیمیٹ نہ کریں۔واضح رہے کہ 2009ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی نے سیمی فائنل اور فائنل میں آل رائونڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…