بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے متعلق امریکہ میں بڑا اعلان کردیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی طرف سے جلد چھٹی قسط ملنے کی امید ہے۔امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں فوراً نہیں بڑھائی جائیں گی۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ بعض کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہوگی، پاکستان کی معیشت 5 فیصد سے زیادہ رفتار سے ترقی کرے گی۔علاوہ ازیں وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی بینک کے نائب صدر ہارٹ وگ شیفر سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر اقتصادی امور عمر ایوب ورچوئلی شریک ہوئے ۔وزیر خزانہ نے اسٹرکچرل اصلاحات کو نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ شوکت ترین نے کہاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کیلئے سماجی تحفظ پروگرام کو بڑھائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ گزشتہ برسوں میں ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے گورننس کی بہتری کے لئے عالمی بینک کا کردار قابل تعریف ہے۔ نائب صدر عالمی بینک نے کہاکہ پاکستان میں اسٹرکچرل اصلاحات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کے متوقع اہداف کو حاصل کرنے کے لیے رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…