شارجہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

10  اکتوبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)شارجہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے سے کئی پرندے ٹکرائے جس کے باعث جہاز کے ونگ کو نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ شارجہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی حادثے سے بچ گئی۔ طیارے کے

سامنے اور ونگ سے کئی پرندے ٹکرائے جس کے سبب مذکورہ حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی ائیر پورٹ پر اتار لیا۔لینڈنگ سے قبل طیارے کے ونگ سے پرندے ٹکرائے جس کی وجہ سے ایئر بس 320طیارے کے ونگ کو شدید نقصان پہنچا۔ طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ کپتان نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ اتارا۔پرندے ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کو گرائونڈ کردیا گیا جس کی وجہ سے کراچی سے لاہور جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی۔ 24گھنٹے کے دوران پی آئی اے کے 2 طیارے سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ذرائع نے بتایاکہ ایک ہفتے کے دوران مختلف ایئرپورٹس پر مجموعی طور پر 5سے زائد پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب پیرس سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز میں سوار ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث طیارے کو بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔ترجمان پی آئی آئی عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی چارٹر پرواز پی کے 9750

پیرس سے اسلام آباد آرہی تھی کہ طیارے میں سوار خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، جس پر کپتان نے بلغاریہ کی ایئرٹریفک کنٹرول ٹاور کو میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دے کر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے کے بعد طیارے نے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ طیارے کی خاتون مسافر اقبال بانو دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش گئی تھیں، خاتون مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…