منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

حکومت کاشوکت ترین سے وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ واپس لینے کا فیصلہ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے شوکت ترین سے وزارت خزانہ واپس لے کر انہیں مشیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اکتوبرکوشوکت ترین سے

وفاقی وزیرکا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائیگا۔ آئین کے تحت وزیراعظم کسی غیرمنتخب شخص کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق شوکت ترین بطورمشیرای سی سی سمیت کابینہ کمیٹیوں کی صدارت نہیں کرسکیں گے، اس لیے حکومت نے شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹرمنتخب کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئررہنمائوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ شوکت ترین سینیٹر منتخب ہونے تک بطور مشیر خزانہ کام جاری رکھیں گے، سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیر بنایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے پی ٹی آئی کے کسی سینیٹر کا مستعفی ہونا ضروری ہے،فی الحال یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ کس سینیٹر سے استعفیٰ لیکر نشست خالی کرائی جائے ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…