بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر کرکٹر وزیر اعظم بن سکتا ہے تو اداکارہ کیوں نہیں؟ مہوش حیات نے عمران خان کی جگہ لینے کی خواہش ظاہر کردی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں ضرور آئیں گی، وہ پاکستان تحریک انصاف  کے طرزِ سیاست سے متاثر ہیں، یہ نہ صرف تبدیلی لائے بلکہ ایک نئی سوچ بھی لائے۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی وزیر اعظم بننا چاہتی ہیں، اگر ایک کرکٹر وزیر اعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں بن سکتی۔

ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ عمران خان کے مقابلے میں آنا چاہتی ہیں؟ اس پر مہوش حیات نے کہا کہ وہ عمران خان کے مقابلے میں نہیں آئیں گی لیکن ان کی جگہ کسی کو تو لینی ہے، ان کی جگہ لینے والی وہ خود بھی ہوسکتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بچپن میں بہت شرمیلی تھیں لیکن آہستہ آہستہ اس پر قابو پایا، چیزوں کو غور سے دیکھتی رہتی ہیں، وہ یہ نہیں کرتیں کہ سین کرنے کے بعد کمرے میں جا کر بیٹھ جائیں بلکہ وہ چیزوں کو اور کام کو دیکھتی رہتی ہیں، وہ اس لیے بھی ایسا کرتی ہیں کیونکہ وہ مستقبل میں ڈائریکشن کا ارادہ رکھتی ہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ انہیں بھوت پریت سے ڈر نہیں لگتا لیکن یہ یقین ہے کہ وہ موجود ہیں، انہیں چھپکلی سے بھی ڈر نہیں لگتا لیکن اسے دیکھ کر گھن آتی ہے۔ انہیں اڑنے والے کاکروچ سے ڈر لگتا ہے، جب بھی وہ ایسا کوئی لال بیگ دیکھتی ہیں تو انہیں یہی خوف رہتا ہے کہ کہیں یہ میرے اوپر ہی آکر نہ بیٹھ جائے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ان کا کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے، ان کا مقابلہ اپنے آپ سے ہے، خود پر ہونے والی تنقید کا جواب بہترین کام کے ذریعے ہی دیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…