جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

شہبازشریف کو ماموں بنادیا گیا یا بنایا جا رہا ہے ٗ شہزاد اکبر کھل کر بول پڑے

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مشیرداخلہ و احتساب شہزاداکبر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے دستاویزات لہراکرچلے جاتے ہیں شیئربھی کردیں لیکن شہبازشریف کو ماموں بنادیا گیا ہے یا ماموں بنایا جا رہا ہے۔(ن)لیگ کا وطیرہ رہا ہے مختلف چیزوں کو ٹکڑوں میں پیش کرتے ہیں ،ہمارے پاس مجسٹریٹ کے آرڈرکے علاوہ

کوئی دستاویزات نہیں ہے اوراس آرڈر میںسلیمان شہزاد اور ان کے اکائونٹس کا ذکر ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ 2018میں برطانیہ میں اکائونٹس سلیمان شہباز کے منجمد ہوئے تھے ،شہبازشریف نے توبرطانیہ میں اپنے اکائونٹس بندکرادیئے تھے، لندن میں مشکوک ٹرانزیکشن پربھجوانے پر بھی سوال ہوتا ہے ، شہبازشریف نے بیٹے کوپیسے بھجوائے توان سے بھی سوال کیا گیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہبازشریف کے خلاف کیس کااین سی اے سے تعلق نہیں ،ڈی جی نیب خصوصی طور پر شہبازشریف کے کیس کیلئے نہیں گئے ، ڈی جی نیب سمیت ایک پوراوفدبرطانوی حکومت کی درخواست پر گیا تھا ،این سی اے نے تفصیلات شیئرکرنے کی درخواست کی تھی جوشیئرکی گئی۔انہوں نے کہاکہ این سی اے کی اپنی انکوائری تھی وہ ہمیں بتانے کے پابندنہیں ہیں ،شہبازشریف کیخلاف نیب رپورٹ کو شیئرکرنے کی درخواست کی گئی تھی ،پوری دنیامیں قانون ہے تفتیش میں معلومات شیئرکی جاتی ہیں، شہبازشریف کیخلاف ٹی ٹی، منی لانڈرنگ، اختیارات سے تجاوز کے کیسز ہیں۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…