جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

2013ء میں ن لیگ کی بنائی گئی اور آج بننے والی سڑکوں کی لاگت میں 4 لین کے حساب سے فی کلومیٹر 20 کروڑ روپے کا فرق ہے، وزیراعظم عمران خان نے تحقیقاتی ادارے کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

datetime 29  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں سڑکوں کی تعمیر پر خرچ ہونے والی رقم کی چھان بین کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے،بلوچستان کے پسماندہ رہنے کی بڑی وجہ وفاقی حکومتوں کی زیادہ توجہ انتخابات جیتنے پر ہونا ہے،ملک طویل المدتی منصوبہ بندی سے ہی آگے بڑھتے ہیں،

اگر آپ الیکشن کا سوچتے رہیں تو ملک کبھی آگے ہی نہیں بڑھے گا،اگر بلوچستان کے اراکین اسمبلی اپنے حلقے کے بجائے پورے صوبے کا سوچتے تو یہاں حالات بہتر ہوتے،جب تک بلوچستان میں مواصلات نہیں ہوگی ترقی نہیں ہوگی ، پورے پاکستان کے مقابلے میں سب سے زیادہ بلوچستان میں سڑکیں ضروری ہیں، یہاں کی ترقی پورے پاکستان کو فائدہ پہنچائے گی۔بلوچستان کے علاقے جھیل جھاؤ، بیلہ شاہ کی بحالی اور اپگریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر مواصلات مراد سعید نے بتایا ہے 2013 میں مسلم لیگ (ن) کی بنائی گئی اور آج بننے والی سڑکوں کی لاگت میں 4 لین کے حساب سے فی کلومیٹر 20 کروڑ روپے کا فرق ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت سے لے کر اب تک اتنی مہنگائی ہوچکی ہے اس کے باوجود اتنا فرق ہے اور جس قیمت پر ہم آج سڑکیں بنا رہے ہیں، اس وقت بناتے تو ہمارے پاس کتنا پیسہ بچتا، جب کرپٹ لوگ اقتدار میں آتے ہیں تو قوم کو یہ نقصان ہوتا ہے کہ وہ ان کا پیسہ چوری کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سڑکوں کی تعمیر میں جتنا پیسہ چوری کیا گیا ہے اس کی تفتیش کے لیے میں نے اپنی ٹیم کو ہدایت جاری کردی ہیں اور ہم پورا جائزہ لیں گے، تمام تر معلومات ویب سائٹس پر موجود ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سال 2013 میں قیمتیں کیا تھیں اور آج 2021 میں کیا ہیں،

اس کے باوجود اگر ہم آج سڑکیں سستی بنا رہے ہیں تو سوچیں انہوں نے ملک پر کتنا بڑا ڈاکا ڈالا ہے اور میں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو اس کی تفتیش کی ذمہ داری سونپی ہے کہ اس کا کون ذمہ دار ہے اور کس نے اتنا پیسہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا رقبہ اتنا بڑا ہے کہ وہاں جب تک ایک علاقے کو دوسرے سے

منسلک کرنے کے لیے سڑکوں کی تعمیر نہیں ہو گی وہاں ترقیاتی اقدامات نہیں کرسکتے، اگر ساری ترقی کوئٹہ میں ہی ہونی ہے تو بلوچستان کبھی آگے نہیں آسکے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان آج تک اس لیے ترقی نہیں کرسکا کہ جو حکومت اپنے 5 سال بعد انتخابات کا سوچے گی وہ کبھی بھی بلوچستان کو ترقی نہیں دے گی کہ اسی پیسے

سے وہ وسطی پنجاب میں کام کرسکتے ہیں جو ان کے خیال میں الیکشن جیتنے کے لیے بہتر ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی دینی ہے تو ملک کے تمام حصوں کو ایک ہی طرح اٹھانا ہے اور وہ اس وقت ہی ہوسکتا ہے کہ جب ان علاقوں میں پہلے ترقیاتی کام کیے جائیں جو پسماندہ رہ گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ چین نے پاک-چین

اقتصادی راہداری (سی پیک) کا مغربی روٹ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ مغربی چین پیچھے رہ گیا تھا اس لیے وہ گوادر کے ساتھ مغربی چین کو منسلک کرنا چاہتے تھے تا کہ ترقیاتی اقدامات وہاں بھی ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری بھی یہی کوشش ہونی چاہیے کہ پاکستان کے وہ علاقے جو گزشتہ 70 برسوں کے دوران پشماندہ رہ گئے ہیں

انہیں اوپر لائیں، اس سے نہ صرف ان علاقوں بلکہ پورے پاکستان کا فائدہ ہوگا اور یہ اس وقت ہوگا کہ جب طویل المدتی منصوبہ بندی کی جائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ چین اگر آج دنیا میں سب سے آگے نکل رہا ہے تو اس کی بڑی وجہ اس کی طویل المدتی منصوبہ بندی ہے، ہم جب چین گئے تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے آئندہ 10 سے 20

برسوں کی کیا منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک طویل المدتی منصوبہ بندی سے ہی آگے بڑھتے ہیں، اگر آپ الیکشن کا سوچتے رہیں تو ملک کبھی آگے ہی نہیں بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ رہنے کی بڑی وجہ وفاقی حکومتوں کی زیادہ توجہ انتخابات جیتنے پر ہونا ہے، اس کے علاوہ یہاں کے

سیاستدانوں کا بھی بہت بڑا قصور ہے، وہ اپنی ذات کے لیے فائدہ اٹھا لیتے ہیں کہ میرا حلقہ ڈیولپ کردیں تا کہ میں الیکشن جیت جاؤں وہ پورے صوبے کا نہیں سوچتے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر بلوچستان کے اراکین اسمبلی اپنے حلقے کے بجائے پورے صوبے کا سوچتے تو یہاں حالات بہتر ہوتے، ہمارا نظریہ یہ ہے کہ ملک اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک مساوی ترقی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے، اس کے باوجود جب

ہم نے احساس پروگرام کے تحت نقد رقوم کی تقسیم کرنی چاہی تو پہلے یہ دیکھا کہ ملک میں سب سے زیادہ غربت کہاں ہے، سندھ میں غربت کی شرح 22 فیصد ہے اور اسے احساس پروگرام سے 34 فیصد پیسہ دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ جب تک بلوچستان میں مواصلات نہیں ہوگی ترقی نہیں ہوگی اس لیے پورے پاکستان کے مقابلے میں سب سے زیادہ بلوچستان میں سڑکیں ضروری ہیں، یہاں کی ترقی پورے پاکستان کو فائدہ پہنچائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…