منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پورے پاکستان میں 2 دن کے لیے موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ اتنی فوج نیوزی لینڈ میں نہیں ہوگی جتنی ہم نے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی پر لگائی تھی،اپوزیشن نیوزی لینڈ کی ٹیم واپسی کا الزام ہم پر لگا رہی ہے، شیشہ کے گھر میں بیٹھ کر ہم پر تنقید نہ کی جائے،ہمیں کسی سے کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ، ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں،

فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں پریکٹس کررہی تھی ،19 اور 20 صفر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبوں کی مدد کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات ہو گی،صوبائی حکومتوں کی درخواست پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی، ہم افغانستان کے ساتھ ہیں، عمران خان نے ایبسلیوٹلی ناٹ کا نعرہ لگایا ،پاکستان کی ساری سرحدیں محفوظ ہیں، ہم نے کوئی مہاجر کیمپ نہیں بنایا۔ پیر کو یہاں پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے بتایا کہ 19 اور 20 صفر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبوں کی مدد کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات ہو گی، اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی درخواست پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کے شوقین ہیں، وزیر اعظم نے ورلڈ کپ پاکستان کو دیا، میں اس وقت وزیر کھیل تھا، اپوزیشن نیوزی لینڈ کی ٹیم واپسی کا الزام ہم پر لگا رہی ہے، شیشہ کے گھر میں بیٹھ کر ہم پر تنقید نہ کی جائے، کابینہ نے پہلی مرتبہ کسی کرکٹ ٹیم کو فوج کی سکیورٹی فراہم کی، اتنی فوج نیوزی

لینڈ میں نہیں ہو گی جتنی ہم نے ان کی سیکیورٹی پر لگائی تھی، ہمیں کسی سے کچھ جاننے کی ضرورت نہیں ، ہماری ایجنسیاں دنیا کی بہترین ایجنسیاں ہیں، فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں پریکٹس کررہی تھی ،جس ای میل کی بات ہورہی تھی وہ تو بعد میں آئی، ہم سے جو سلوک کیا جا رہا ہے اس کے مستحق نہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ میں سرحدوں کا دورہ

جنگ کے لیے نہیں امن کے لیے کررہا ہوں، بھارتی میڈیا کے پاس شیخ رشید اور طالبان کے علاوہ کرنے کو کوئی بات نہیں ہے، بھارت کو میرے بارڈر پر جانے کی تکلیف ہے، میں نے اونچے ترین محاذ سیاچین کا دورہ کیا اور لیپا کی چیک پوسٹوں پر بھی جاؤں گا، میرے دورے سے پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا کردار ادا کر رہا ہے، ہمارا پہلے دن

سے ایک ہی موقف ہے کہ پرامن افغانستان ہی پاکستان کی ضمانت ہے، عمران خان کی اولین ترجیح ہے کہ افغانستان میں انسانی جانوں کا مسئلہ نہ ہو، وزیراعظم عمران خان نے تاجکستان میں واضح طور پر کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ ہیں، عمران خان نے ایبسلیوٹلی ناٹ کا نعرہ لگایا جس کی دنیا میں شہ سرخیاں لگائی گئیں، افغانستان سے

ہم نے 16 ہزار لوگوں کا انخلا کیا جس میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے لوگ بھی شامل ہیں، بھارت نے جو پروپیگنڈا کیا، وہ ملبہ پاکستان پر ڈالا جا رہا ہے۔ پاکستان کی ساری سرحدیں محفوظ ہیں، ہم نے کوئی مہاجر کیمپ نہیں بنایا۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اب 50 سے بڑھا کر 100 وارڈ میں ہوں گے، وفاقی کابینہ

نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 516 مدارس ہیں، ایک مدرسے میں مسائل ہیں ،اسے انتظامیہ حل کرے گی ، کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو کارروائی ہوگی۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن الیکشن کی تیاری کر رہی ہے، یہ جمعہ جمعہ کھیل رہے ہیں۔ اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ ای وی ایم مشین پر ہم سے بیٹھ کر بات کریں۔ انہوں نے کہاکہ 2شناختی کارڈ یا

پاسپورٹ والے افراد 31 اکتوبر تک اپنا ایک شناختی کارڈ اور ایک پاسپورٹ واپس کر دیں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان سے ہم نے 16 ہزار لوگوں کا انخلا کیا ہے،4ہزار لوگ طورخم اور چمن بارڈر سے واپس گئے ہیں،ہمارا ایک ہی بیانیہ ہے کہ افغانستان میں استحکام اور امن ہو،

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…