جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی توعمران خان نے مدد کا بیڑہ اٹھایا، پاکستان اور وزیراعظم کو خراج تحسین

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے افغانستان سے امریکیوں سمیت دیگر شہریوں کے بحفاظت انخلاء میں پاکستان کے تعاون پر پاکستان کا شکریہ اور وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی الفاظ پاکستانی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوںنے کہاکہ

آج منگل کو ریڈیو پر میں اپنے اور پاکستان کے وزیر اعظم کے مابین تبادلہ شدہ خطوط شیئر کروں گا۔ہم نے سیاسی اور سول سوسائٹی کے متعدد رہنماؤں سے مدد مانگی۔لیکن اس مشکل وقت میں ان کی کہ خاموشی چونکا دینے والی تھی کچھ کی طرف سے انکار کر دیا گیا تو کچھ کی طرف سے کالز کا جواب تک نہیں دیا گیا۔جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی تو عمران خان نے مدد کا بیڑا اٹھایا۔عمران خان کی انتھک محنت سے متعدد طیاروں کے ذریعے افغانستان میں پھنے شہریوں کا انخلا ممکن ہوا۔امریکی صحافی نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں اجتماعی طور پر مذہبی، اختلافات، سیاسی تقسیم اور قومی حدود سے تجاوز کرکے انسانیت کو اوپر رکھنا تھا کیونکہ لوگوں کو مرنے کے لیے اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا تھا۔صرف عمران خان نے سیاست، نسل، مذہب یا ثقافت سے قطع نظر معصوم زندگیوں کوبچانے میں پیش قدمی کی۔لیکن کسی دوسرے عالمی رہنما نے اپنی سیاست کو الگ رکھ کر بے گناہ انسانوں کو بچانے کے لیے اس طرح کی پہل نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کوئی سوال کیے بغیر مزار شریف سے تین فلائٹس کو نکلانے میں مدد کی جن میں زیادہ تر امریکی شہری سوار تھے۔سرگلین بیک نے تمام ممالک کو مخاطب ہو کر کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی امداد کو اجتماعی طور پر تسلیم کرنا چاہئیے،ہم کسی کو اس لمحے کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ان کے وعدوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا اور ان کی فوری مدد کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…