جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا حکم دے دیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے امیدواروں کی تلاش کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے لیےابھی سے امیدوار تلاش کیے جائیں، اچھےکردار کے مالک ،عوامی مقبولیت والے امیدوار سامنے لائے جائیں

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کو 30دنوں میںیونین کونسل کی سطح تک تنظیمیں مکمل کرنے اور کنٹونمنٹ بورڈ زکے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے لیے بہت آسان تھا کہ ملک کو ایسے ہی بحران میں چھوڑ دیتے اورمشکلات برداشت نہ کرتے،کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام نے نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمت کو ووٹ دیا،نواز شریف کے بیانیے نے ان سب لوگوں جن کے ساتھ ظلم ہوتا ہے ان کو زبان دی ہے۔مسلم لیگ (ن) ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقدہوا جس میںمسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نواز شریف نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔ اجلاس میںمریم نواز،احسن اقبال ،پرویزرشید راناثنا اللہ ،اویس لغاری ،عظمی بخاری،ذیشان رفیق،نزہت صادق اور دیگر عہدیدار وںنے شرکت کی ۔راناثنااللہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی صوبائی حلقوں تک تنظیمیں مکمل ہیں،آخری مرحلہ یونین کونسل کی تکمیل کا ہے،پارٹی قائد کی ہدایات تھی اسی لیے میٹنگ طلب کی ہے،پارٹی کو گراس روٹ لیول تک مضبوط کرنا اور تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنا پہلی ترجیحی ہے۔اویس لغاری نے اجلاس کو جنوبی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی کے متعلق آگاہ کیا ۔احسن اقبال نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں خواتین،طلبہ اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں کو ترجیحی دی جائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف تین مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں،ہمارے لیے بہت آسان تھا کہ ملک کو ایسے ہی بحران میں چھوڑ دیتے اورمشکلات برداشت نہ کرتے لیکن ہم نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام نے نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمت کو ووٹ دیا،اس عظیم کامیابی پر ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں،صرف بیانیہ ہی نہیں بلکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک کے لئے بہت خدمات بھی ہیں،اگر خالی بیانیہ ہوتا تو کوئی بھی نہ سنتا۔اس موقع پر لیگی قائد محمد نواز شریف نے بھی خطاب کیا اور پارٹی کو 30دنوں میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیمیں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی فتح کو ہر سطح پر اجاگر کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…