ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے نیچے آگئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 73افراد چل بسے ، دو ہزار سے زائد نئے کیسز رپور ٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 714 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 73 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی

بازی ہار گئے، اس کے مزید 10 ہزار 923 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 938 مریض انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 77 ہزار 532 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 122 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 11 لاکھ 8 ہزار 339 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 56 ہزار 733 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 86 لاکھ 25 ہزار 952 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 28 لاکھ 73 ہزار

298 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 46 ہزار 840 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 192 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 16 ہزار 901 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 291 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 69 ہزار 429 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 310 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آاد میں 1 لاکھ 3 ہزار 293 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 892 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا

وائرس کے اب تک 33 ہزار 490 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 727 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 658 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 344 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 198 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 182 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…