پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

محکمہ ڈاک نے ملازمین کے نام پر عوام سے وصول کئے گئے کروڑوں روپے دبا لئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی) پاکستان پوسٹ نے اپنے ملازمین کے لئے مالی مراعات کے نام پر عوام سے وصول کردہ کروڑوں روپے دبا لئے۔محکمہ ڈاک نے یکم جون 2020 سے ایکسپریس سروسز کے نرخوں میں 150 فیصد اضافے کے ساتھ ہر یو ایم ایس کی بکنگ چارجز کے ساتھ ملازمین کے لئے اضافی 3 روپے مختص کر دیئے جو واک اوور کسٹمرز اور کارپوریٹ کسٹمرز سے

وصول کئے جارہے ہیں لیکن سوا سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود عملے کو کوئی ادائیگی نہیں کی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ 3 سال قبل شروع کی گئی ایک روز میں سامان اور خطوط کی ترسیل سے متعلق سیم ڈے سروس کی بکنگ پر بھی عملے کے لئے 15 روپے فی آرٹیکل مقرر کئے گئے تھے وہ بھی فائلوں کی نذر ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پی ٹی سی ایل بلز بکنگ اور تقسیم کرنے والے عملے کے لئے ایک روپیہ فی بل مختص ہونے کے باوجود کئی ماہ سے عملے کو ادائیگیوں کا انتظار ہے۔محکمہ ڈاک کے ملازمین نے بتایاکہ پاکستان پوسٹ کے آپریشنل ملازمین پہلے ہی 5 سال سے اپ گریڈیشن میں تفاوت کا شکار ہیں کیونکہ 2016 میں تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کے ساتھ انہیں اپ گریڈ نہیں کیا گیا جس کے لئے وہ تا حال تگ و دو میں مصروف اورانصاف کے منتظر ہیں ۔ ادارے میں کئی سال سے بھرتیاں مکمل بند ہونے اور ملازمین بڑی تعداد میں ریٹائر منٹ سے کلیریکل، سارٹنگ اور ڈاک تقسیم سمیت کئی شعبے عملے کی شدید کمی کا شکار ہیں۔دوسری جانب پاکستان پوسٹ کی طرف سے ادائیگی میں تاخیر پر فرانس پوسٹ نے اپنے ملک میں ایکسپریس میل سروس کے ذریعے آنے والے پارسلز و لیٹرز کی تقسیم روک دی، جس کے بعد بڑی تعداد میں ایکسپریس سروس کے پارسل واپس کر دیئے گئے، جس سے ناصرف صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ پاکستان پوسٹ کو بھی مالی نقصان ہو گا کیونکہ صارفین کو بکنگ کی رقم واپس کرنا ہوگی، اس کے علاوہ ایئر لائنز کو ایکسپریس پارسلز کی فرانس تک ترسیل اور واپسی کے اخراجات الگ برداشت کرنا پڑیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ معمول کی پارسل اور لیٹر سروس کے ذریعے فرانس کیلئے سروس جاری ہے تاہم ڈاکخانوں کے ملازمین ابہام کی وجہ سے انکی بکنگ میں بھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…