جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی غالب آگئی سرمایہ کاروں کے1کھرب روپے سے زائدڈوب گئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ایک دن کی تیزی کے بعد منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں آ گئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا اور انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 46800پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا،مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے1کھرب روپے سے زاڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا

مجومعی حجم 82کھرب روپے سے کم ہوکر 81کھرب روپے کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ78.25فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران دبا کا شکار رہی جس کی وجہ سے نہ صرف نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ رک گیا بلکہ منافع کی خاطر فروخت کارجحان بھی بڑھ گیا یہی وجہ مارکیٹ کی تنزلی کا سبب بتائی جاتی ہے ۔۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں379.12پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47270.46پوائنٹس سے کم ہو کر46891.34پوائنٹس ہو گیا اسی طرح194.11پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18796.97پوائنٹس سے کم ہو کر18602.86پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32503.33 سے کم ہو کر32151.56پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب39کروڑ98لاکھ60ہزار653روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب76ارب39کروڑ97لاکھ40ہزار63روپے سے کم ہو کر81کھرب75ارب99کروڑ98لاکھ79ہزار410روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو 15ارب روپے مالیت کے 47کروڑ97لاکھ936ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 16ارب روپے مالیت کے39کروڑ58لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر525کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے102کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ،411میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم 7کروڑ16لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ5کرور14لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ53لاکھ ،ایز گارڈنائن2کروڑ20لاکھ اور ہم نیٹ ورک 2کروڑ19لاکھ حصص کے سودو ں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے اللہ وسایا کے بھا میں108.70روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1558.09روپے ہو گئی اسی طرح27.00روپے کے اضافے سے اے کے ڈی ہاسپیٹلیٹی کے حصص کی قیمت387.00روپے ہو گئی جبکہ نیلسے پاکستان کے بھا میں244.99روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر6155.01روپے ہو گئی اسی طرح92.24روپے کی کمی سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر1701.12روپے پر آ گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…