پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

18 ستمبر کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

datetime 14  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی( آن لائن ) پاکستان میں مون سون کا سیزن طویل ہو گیا، رواں ماہ مزید بارشوں کی پیشن گوئی، 18 ستمبر کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، درجہ حرارت مزید کم ہو جائے گا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہاہے کہ

کراچی میںآئندہ تین سے چار روز کے دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کو چھو سکتا ہے، 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے، دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ پاکستان ،بھارت میں مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوگا۔ سردار سرفراز کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دبائوڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے اور یہ ڈپریشن مزید شدت اختیار کرکے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سسٹم کے تحت بالائی اور زیریں سندھ سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔سردار سرفراز نے کہاکہ کراچی میں 18 ستمبر کے بعد بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی ماہر موسمیات جیسن نکولس نے کہاکہ پاکستان اور بھارت میں رواں سال مون سون کا اختتام تاخیر سے ہوسکتا ہے۔جیسن نکولس کے مطابق شمال مغربی خلیج بنگال میں موجود ہوا کا واضح کم دباو شدت اختیار کرکے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔بین الاقوامی ماہر موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا کم دبائو اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر اثر انداز ہوسکتا ہے جبکہ یہ راجستھان اور گجرات میں تیز بارشوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے جنوب مشرقی حصے میں رواں ہفتے کے وسط یا ا?خر میں بارشوں کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…