جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

300 ارب روپے کی لاگت سے ملک کی تیسری طویل ترین موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی

datetime 10  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک)نے خیبرپختونخوا کے دو بڑے اور اہم منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ ان اہم منصوبوں کی ایکنک سے منظوری کو پورے صوبے باالخصوص جنوبی اضلاع، دیر اپر اور چترال کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری قرار دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا ہے کہ

موجودہ حکومت نے صوبے کے عوام کے ساتھ کیا ہوا اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 365 کلومیٹر لمبی پشاور ڈی آئی خان موٹر وے 300ارب روپے جبکہ 30 کلومیٹر دیر موٹر وے 40 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور ان منصوبوں کی تکمیل سے جنوبی اضلاع دیر اور چترال کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی اور ان علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔ ان منصوبوں کو جنوبی اضلاع دیر اور چترال کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف انہی علاقوں بلکہ پورے صوبے میں کاروباری، تجارتی، صنعتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہونگے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صوبے مختلف حصوں میں اکنامک زونز کے قیام اور ان اکنامک زونز کو شاہراہوں کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب صوبہ بین الاقوامی تجارت اور صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ ایکنک سے ان منصوبوں کی منظوری پر وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور صوبے کے عوام کو مبارکباد دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…