بوگس بلنگ،مہنگے ٹھیکے ،رمضان بازاروں کی کرپشن اور مردہ پنشنرز، عظمیٰ بخاری کاترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کو مناظرے کا چیلنج

9  ستمبر‬‮  2021

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے صوبائی وزیر و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیاض چوہان بوگس بلنگ،مہنگے ٹھیکے ،رمضان بازاروں کی کرپشن اور مردہ پنشنرزکو پیسے دینے پر مجھ سے جہان چاہیںمناظرہ کرلیں،عثمان بزدار کو شیر شاہ سوری کہنے سے وہ شہبازشریف نہیں بن سکتے،

شہبازشریف نے دس سالوں میں ہزاروں منصوبے مکمل کیے اور قوم کے ایک ہزار ارب کی بچت کی،عثمان بزدار تین سالوں سے شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگارہے ہیں۔ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے جو زبان استعمال کی اس سے ثابت ہوگیا ان کا مینوفیکچرنگ ڈیفالٹ ہے ،یہ منہ سے دھواںنکال کر جھوٹ بولیں گے تو سچ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف دور میں دس ہزار منصوبے مکمل کئے، آڈٹ پیراز میں وہ کرتوت نامہ نہیں جو آپ کے ہیں،آپ کے دور میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کام نہیں کررہی جب اس نے کام کرنا تھا تو اس کو چھٹی دیدی۔ شہبازشریف دور میں آڈٹ پیراز سیٹلڈ ہوئے،2018-19ء میں چالیس محکموں میں 270آڈٹ پیراز آئے،آپ کے دور کے 25ارب 18کروڑ روپے کے آڈٹ پیراز کا ریکارڈ ہی نہیں ہے ،آپ مردہ لوگوں کو پنشن کی ادائیگی اور غلط ٹھیکوں کی بات نہیں بتا رہے ،پی ٹی آئی حکومت نے کرونا فنڈز میں خرد برد کی ، آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں سب کچھ بتا دیا ہے ،پنجاب میں پندرہ ارب روپے کا کورونا فنڈ کھایا گیا ،کورونا فنڈز ڈیم فنڈز کی طرح کہیں استعمال نہیں ہوا ، وزیر اعلی نے کورونا فنڈز سے پچیس لاکھ روپے سے ہیلی پیڈ بنانے کیلئے استعمال کئے اور حفاظتی عملے کو ٹیکے تک نہیں لگوائے،اکسٹھ کروڑ روپے کی چند مشکوک ادویات خریدی گئیں ۔

یاسمین راشد کو ٹرانسپرینی انٹر نیشنل نے خط لکھا کہ ادویات کی خریداری کا کوئی ریکارڈ نہیں، چکوال کے ڈی جی ایم او نے کورونا فنڈز سے تین کروڑ روپے کی ادائیگیاں ٹائیگر فورس کو کیں،کورونا کے نام پر موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں لی گئیں جو برباد ہوگئیں،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب میںجعلی وائوچرز سے

ڈیڑھ ارب کی غیر ضروری ادویات خریدی گئیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جوکچھ دوسروں کے متعلق کہتے تھے وہ آج گھوم پھر کران کی طرف آرہا ہے۔پہلے زکوۃ اور خیرات کے پیسے کھائے اب کورونا فنڈز کے پیسے کھالیے،ٹائیگر فورس کو قوم کے فنڈز سے تین کروڑ روپے دئیے،کیا یہ فورس قوم کا خون چوسنے کیلئے بنی ہے۔نیب آپ کی طرف دیکھتی نہیں ،اینٹی کرپشن بغل بچہ ہے،ایف آئی اے نے ویسے ہی آپ کو کھلی چھٹی دی ہوئی

ہے۔محمود الرشید نے بطور چیئر مین پی اے سی شہبازشریف دورکے تما مآڈٹ پیراز کی تحقیقات کی۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی آڈٹ رپورٹس کے متعلق بھی مناظرے کا چیلنج دیتی ہوں،عثمان بزدار پر الزام میں نے نہیں آڈیٹر جنرل پاکستان نے لگائے ۔فیاض چوہان جس نکمے اور نالائق شخص کو بطور شیر شاہ سوری ظاہر کرتے ہیں میری ذمہ داری ہے کہ ان کی نااہلیوں کو بے نقاب کرو ں۔نوازشریف کی واپسی کے متعلق انہوں نے کہا کہ چاند جب چڑھے گا سب دیکھ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…