گوجرانوالہ (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک بڑی قوت ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر بٹھانے والا پاکستان ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ غیر ملکیوں کے انخلاء اور پاکستان میں ٹھہرنے پر پروپیگنڈا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ تو دفاعی طور پر کمزور ہے اور نہ ہی داخلی طور پر کمزور ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جنگ جیتی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہندوستان کی افغانستان میں ساری سرمایہ کاری تباہ ہوگئی ہے۔طاہر اشرفی نے کہاکہ مہنگائی کم کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔



















































