پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

آخری سال شہباز شریف نے 9114 ارب کی بے ضابطگیاں کیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 9  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ن لیگی ترجمانوں کی جانب سے تین سالہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے پر کہا ہے کہ نکمی اور ناکام لیگی قیادت کی طرح ہی نکمے ترجمانوں کی فوج نے پانی سے پکوڑے تلتے ہوئے صرف ہوائی باتیں کیں،56 ارب کی آڈٹ رپورٹ کا رونا رونے والے لیگی ترجمان شریف خاندان کے

دس سالہ دور پر بھی نظر ڈالیں جب فاقہ کشی کرنے کے بعد اقتدار میں آتے ہی انہوں نے 2008-09 میں 522 ارب روپے کی بے ضابطگیاں کیں۔ اس کے بعد 2009-10 میں 34 ارب، 2010-11 میں 1303 ارب اور 2011-12 میں 598 ارب کے آڈٹ پیراز بنے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید بتایا کہ 2008 سے 2018 تک شریف خاندان کے دس سالوں میں ٹوٹل 17429 ارب کی بے ضابطگیوں کے آڈٹ پیراز بنے۔ جاتے جاتے اپنے آخری سال میں قاتل اعلی شہباز شریف نے 9114 ارب کی بے ضابطگیاں کیں کیونکہ وہ جانتے تھے انہیں مزید موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا کچا چٹھا تو ڈاکومنٹڈ ہے، باقی لوٹ مار اس سے کئی سو گنا زیادہ ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کا مقابلہ کرپشن کی ٹاپ سپیڈ سے تھا۔ انہوں نے شریف خاندان سے بزدار حکومت کا موازنہ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ 1977 سے 2018 تک 12.9 ارب روپے کی ریکوری ہوئی جبکہ بزدار حکومت نے اپنے ایک سال میں اس سے دوگنا 25 ارب ریکور کیا۔ گزشتہ حکومتوں کے تقریبا چالیس سال میں 5221 آڈٹ پیرے سیٹل ہوئے۔ اس کے برعکس بزدار حکومت کے صرف ایک سال میں 4146 پیراز سیٹل ہوئے۔ گزشتہ چالیس سالوں میں پبلک اکانٹس کمیٹیوں کے 893 ڈائریکٹوز پر عملدرآمد ممکن ہو سکا اور سردار عثمان بزدار کی قیادت میں

صرف ایک سال میں 275 ڈائریکٹوز پر عملدرآمد کیا گیا۔ یہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سردار عثمان بزدار شوبازی نہیں، عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ سردار عثمان بزدار “نرم دم گفتگو گرم دم جستجو” کے قائل ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فنانشل مینجمنٹ میں شہباز شریف سردار عثمان بزدار کی جوتیوں کی خاک کے برابر ہیں۔اگلے دو سال بھی سردار عثمان بزدار عوامی خدمت اور فلاح کے اس جذبے کو جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…